سیل اونتی پورہ میں سیموہ الیون ٹیم کی شاندار جیت
سپورٹس ڈیسک
اونتی پورہ: جہاں وادی کے اطراف و اکناف میں ان دنوں کرکٹ کے کافی سارے ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں، وہی جنوبی کشمیر میں بھی نوجوان کھیل سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ گزرشتہ دنوں جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے سیل کرکٹ میدان میں سیموہ الیون کی ٹیم نے آئی ٹی آئی ترال کی ٹیم کو ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ اس موقعے پر منیب احمد کو بہترین کارکردگی دکھانے پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔