تمنا ہے میرے سینے کے اندر۔۔۔۔۔
شوپیان کی خاتون کا عمر ہ کے دوران مکہ شریف میں انتقال
جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان سے تعلق رکھنے والی ایک 70خاتون مکہ شریف میں انتقال کر گئیں۔خاتون اپنی ہمشیرہ کے ساتھ عمرہ پر گیہ تھی۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے مطابق کپرن شوپیان سے تعلق رکھنے والی 70سالہ حلیمہ بیگم اپنی ہمشیرہ کے ساتھ عمرہ پر گئی تھی جس دوران ان کا انتقال ہوا ہے خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کا نماز جنازہ امام کعبہ نے پڑھائی جس کے بعد ان کی میت کو مقدس شہر میں سپرد لحد کیا گیا ۔