سری نگر:12،جنوری: کے این ایس : فوج کے سرابراہ جنرل منوج پانڈے نے جمعرات کو کہا کہ جمو ںو کشمیر میں سال 2022کے دوران دراندازی میں نمایا کمی آئی ہے جبکہ سال کے دوران در اندازی کی ایک درج کوششوں میں18جنگجو مارے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ شمالی سرحدوں پر صورتحال قابو میں ہے لیکن ‘غیر متوقع’ ہے۔کشمیرنیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق آرمی ڈے کی سالانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا فوج اور بی ایس ایف نے جموں میں بی ایس ایف نے بین القوامی سرحد پردشمن کی طرف سے اسلحہ اور منشیات کو ڈورن کی ذریعے گرانے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئےڈرون جیمز خرید ے ہیں۔دلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سال 2022ءمیں در اندازی کی اعداد شمار میں کمی واقع ہوئی ۔جنرل پانڈے نے کہا کہ سال کے اندر جموںو کشمیر میں کل12واقعے رونما ہوئے ہیں جن میں18دراندازوں کو مارا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا فوج کا کاونٹرانفلٹریشن گرڈمضبوط ہے حالانکہ دشمن اب بھی دوسرے راستوں سے جنگجوﺅں کو بھیجنے اورڈورن کے ذریعہ سے ہتھیار گرانے کو ترجیح دیتا ہے۔جن میں پیر پنچال جموں اور آئی بی شامل ہے۔درون چیلجز کے بارے میں میں انہوں نے کہا کہ فوج ڈرون جیمز خرید رہا ہے جس کی مدد سے دونوں اسلحہ اور منشیات کی سپلائی کو روکا جا سکے گا۔فوجی سربراہ نے کہاکہ”اگرچہ غیر متوقع ہے، لیکن شمالی سرحدوں پر صورتحال مستحکم اور قابو میں ہے