سری نگر:12،جنوری: کے این ایس : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے سونہ مرگ علاقے میں ایک برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں ایک مزدور لقمہ اجل بن گہی ہے جس کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس) کے مطابق گاندربل کے سر بل سونہ مرگ علاقے میں جمعرات کی روزایک بھاری بھرکم برفانی تودا گر آیاجس کے نتیجے میں دو مزدور تودے کے نیچے آئے جہاں ایک کی لاش کوبرآمد کیا گیا تاہم دوسرے کا تلاش جاری ہے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ یہاں زوجیلا ٹنل تعمیر کر رہی تعمیراتی کمپنی میگا انفرا سٹریکچر کے2مزدور دب گئے ہیں واقعے کی اطلاع موصول وہنے کے ساتھ یہاں بچاو کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے نمائندے بتایا کمپنی کے منیجر نے بتایا کہ یہاں دو مزدور زندہ دفن ہوئے تھے جن میں ایک کی لاش کو برآمد کیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق علاقے کو احتیاطی طور پر بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ حکام نے لوگوں کو مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرس فراہم کئے ہیں۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔اس دوران یہ سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے جس دوران شمالی کشمیر اور وسطی کشمیر کے سونہ مرگ علاقوں میں اچھی خاصی برف باری ہوئی ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی اس برف باری کی پیش گوئی کی تھی ۔