سری نگر:12،جنوری: کے این ایس : وادی کشمیر میں مسلسل دوسرے روز بھی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ہے جس کے نتیجے میں شبانہ درجہ حرات میں گراوٹ آئی ہے ۔جمعرات کو بھی وادی کے بیشتر پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوئی ہے جبکہ میدانی علاقوں بشمول جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں ہلکی بارشیں ہوئی ہے تاہم محکمہ موسمیات نے14سے پھر موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق وادی کشمیر میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو پھر ایک بار باررشوں اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ہے جس دوران پہاڑی علاقوں میں اچھی خاصی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں ہوئی ہے ۔جمعرات کو بھی پھر ایک بارشوں ہلکی بارشوں اور برف باری ہوئی ہے تاہم بھاری برف باری نہیں ہوئی ۔ادھر برف باری والے علاقوں میں جمعرات کو رابطہ سڑکو سے برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا تھا جبکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی13جنوری تک برف کے امکان کو ظاہر کیا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات نے بتایا 14جنوری سے پھر ایک بار موسم میں بہتری کے ساتھ ہی خشک رہنے کا امکان ہے خیال رہے وادی کشمیر میں ان دنوں سردی کے شدید وقت یعنی چلہ کلان کا موسم جاری ہے جس کا نصف سے زیادہ یعنی22روز ختم ہوئے ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے موسم خشک رہنے سے یہاں ندی نالوں میں پانی قریب قریب ختم ہوا ہے جبکہ بجلی میں بھی کٹوتی ہوئی ہے،۔