بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے دہلی میں کشمیری مائیگرنٹوں کیلئے چار خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے

رائے دہندگان کو بوتھ تک مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت

by Srinagar Mail
08/05/2024
A A
اننت ۔ ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر پولنگ شیڈول تبدی، اب ہوگی 25مئی کو ووٹنگ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نئی دہلی/08مئی2024ئ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے دہلی میں مقیم کشمیری مائیگرنٹوں کو جموں و کشمیر میں لوک سبھا اِنتخابات کے دوران پولنگ کے دِنوں میں ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے راجدھانی میں مختلف مقامات پر کمیونٹی کے لئے خصوصی پولنگ بوتھ قائم کئے ہیں۔یہ بوتھ کشمیر ریذیڈنٹ کمیشن، 5 ۔پرتھوی راج روڈ نئی دہلی، کشمیر کسان گھر بی آر۔2 شالیمار باغ دہلی، ارواچن اِنٹرنیشنل پبلک سکول پاکٹ ایف دِلشاد گارڈن دہلی اور جی جی ایس ایس ایس پاپراوت نجف گڈھ دہلی میں قائم کئے گئے ہیں۔اے اِی آر او/ اے آر او مائیگرنٹس نئی دہلی کے دفتر سے آج یہاں موصول ہونے والے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے، ”الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے پہلی بار ان خصوصی بوتھوں پر اَپنا ووٹ ڈالنے کے اہل کشمیری مائیگرنٹوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ٹرانسپورٹ سروس کے ایمزکو کیمپوں سے ان کے متعلقہ پولنگ سٹیشنوں اور واپس کیمپوں تک فراہم کی جائے گی۔“کشمیری مائیگرنٹ رائے دہندگان کو مطلوبہ مدد فراہم کرنے کے مقصد سے اے اِی آر او/ اے آر او، مائیگرنٹس نئی دہلی کا دفترپوٹاکیبن 01 میں جے کے ہاو¿س 5۔پرتھوی راج روڈ نئی دہلی میں کام کے اوقات کے دوران مو¿ثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔ دفتر نے ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے جس نے متعددشراکت داروںکو آف لائن اور آن لائن فارم۔ ایم ، فارم۔ 12 سی اور دیگر مطلوبہ دستاویزات فائل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
اِس کے علاوہ راجدھانی میں کشمیری مائیگرنٹ ووٹروں کی تعداد بڑھانے کے لئے مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لئے کیمپوں اور میٹنگوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا گیا ہے۔ بی ایل اوزمائیگرنٹ رائے دہندگان کو تعلیم دینے اور ان کی مدد کرنے کے لئے گھر گھر جا رہے ہیں۔ دہلی اور این سی آر کے مختلف مقامات پر منعقد کئے گئے اِن کیمپوں کو زبردست پذیرائی ملی جس کے نتیجے میںگذشتہ پارلیمانی لوک سبھا اِنتخابات کے مقابلے اَب تک فارم ۔ایم اور فارم۔ 12 سی کے ذریعے رائے دہندگان کے اندراج میں اِضافہ ہوا ہے۔
اے اِی آر او / اے آر او آفس کی جانب سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق بارہمولہ پارلیمانی حلقہ کے لئے 65 فارم ۔ایم اور 4 فارم۔ 12 سی حاصل کرنے کے علاوہ تقریباً 169 رائے دہندگان رجسٹرڈ کئے گئے ہیں۔ اِسی طرح سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے 183 فارم۔ ایم اور 8 فارم۔ 12 سی حاصل کرنے کے علاوہ 480 رائے دہندگان رجسٹر کئے گئے ہیں جبکہ آج تک اننت ناگ پارلیمانی کے لئے 40 فارم ۔ایم حاصل کرنے کے علاوہ 95 رائے دہندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
کشمیری مائیگرنٹ آنے والے اِنتخابات میں حصہ لینے میں گہری دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ان لوک سبھا اِنتخابات کے دوران رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہوگی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے سول سیکرٹریٹ کیمپس کے اَندر” ایس بی آئی اِی۔کارنر“ کا اِفتتاح کیا

Next Post

ئڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

Related Posts

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

ہاوس بوٹ ایسو سی ایشن اور ڈل باشندوں کی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے ملاقات دیرینہ مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

چیف سیکرٹری نے یاتری نواس کا دورہ کیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

سکینہ اِیتونے سکمز کے قیام کا سہرا شیرکشمیر کو دِیا اورجموںوکشمیر کے صحت شعبے میں خدمات کو ’بے مثال ‘ قرار دیا

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

Next Post
ئڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

ئڈائریکٹر نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی سری نگر نے راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی

ہٹی پورہ پانپور میں کشتی جہلم میں ڈوب گئی

چیف سیکرٹری نے اَنٹرپرینیور شپ سے روزگار کو تیز کرنے کیلئے

چیف سیکرٹری نے اَنٹرپرینیور شپ سے روزگار کو تیز کرنے کیلئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail