سری نگر/08مئی2024ئچیف سیکرٹری اَتل ڈولونے آج”یووا ادھیامی وِکاس ابھیان“پر ایک روزہ ورکشاپ کا اِفتتاح کیا جس کا مقصد جموںوکشمیر یوٹی میں پہلے سے عملائی جانے والی کئی دیگر سکیموں کے ساتھ مل کر انٹرپرینیورشپ کے ذریعے نوجوانوں کے روزگار میں تیزی لانا ہے۔ورکشاپ میں اے سی ایس فارسٹ ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس،سیکرٹری محنت و روزگار، سیکرٹری منصوبہ بندی ،ڈی جی منصوبہ بندی ،ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں ، بینکوںاور بِل فاﺅنڈیشن کے نمائندوں کے علاوہ دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ تیار کی جانے والی ویژن دستاویز ہمارے نوجوانوں کو اَنٹرپرینیورشپ کے ذریعے روزگار کے مفید مواقع فراہم کرنے کے لئے کئے جانے والے اَقدامات کی بنیاد کے طور پر کام کرے گی۔