سید اعجاز
سرینگر// ٹنل کے اس پار نوگام سیکٹر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے تقریباََ تمام۔میدانی وبالائی علاقوں میں ہلکی برف باری کاسلسلہ آج صبح سے شروع ہوا ہے جبکہ کئی علاقوں میں بارشیں ہو رہی تھی۔وادی کے مختلف علاقوں بشنول، جنوبی کشمیر جہاں گزشتہ کئی روز سے برف باری نہیں ہوئی ہے سے جمعہ کی صبح سے برف باری کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔اس دوران بالائی علاقوں میں میدانی علاقوں کی نسبت اچھی خاصی برف باری کے اطلاعات ہیں ۔ادھر بانہال کے نوگام سیکٹر میں بھی بارشوں اور ہلکی برف باری کے اطلاعات موصول۔ہو، رہے ہیں۔خیال رہے محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 13 جنوری تک برف باری کی پیش گوئی کی تھی۔