نور محمد ترالی
پلوامہ //جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے تحصیل آری پل کے جواہر پورہ لام کے سویناڈ اور زسبل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا ایک وفد بدھ کے رو ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری سے ملاقی ہوئے اور علاقے کے نوجوانوں کو درپیش مختلف مسائل کو ان کی نوٹس میں لائے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی سی پلوامہ نے وفد میں شامل نوجوانوں کو آرام سے سنااور انہیں یقین دلایا کہ ان کو درپیش مسائل کوحل کیا جائے گا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفد میں شامل نوجوانوں کو یقین دلایا کہ آپ کے لئے ایک نئے انداز میں کھیل کا میدان تعمیر کیاجائے گا جہاںنوجوان اپنا شوق پورا کرنے کے ساتھ ساتھ نشے اور منشیات سے دور رہ سکیں گے۔اس دوران سرکاری کی سکیموں کے بارے میں بہت ساری جانکاری وفد کودی ہے وفد سے بات چیت کے دوران ڈی سی نے لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے ز گاراسکیموں کے بارے بہتر انداز میں جانکاری دی ،جس کے باررے میں طبقے کے اکثر تعلیم یافتہ نوجوان بھی بے خبر ہیں۔ وفد نور محمد ترالی کی سربراہی میں تھی جس میں شبیر احمد گجر، ریاض احمد گجر ، عمر گل، محمد یونس، محمد اقبال، عبدالحمید گجر، دانش گجر ،شبیر احمد گجر ، غلام محی الدین وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔