بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

تحصیل آری پل ترال کے لوگوں کے خواب دور سرکارمیں شرمندہ تعبیر

علاقہ سیاحتی نقشے پر علاقے کا باب رقم ،بنیادی سہولیات دہائیوں بعد لوگوں کو میسر چہار سُو تعمیر و تعمیر وترقی کا دور دورہ،ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا اظہار اطمنان

by Srinagar Mail
11/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

تحصیل آری پل ترال کے لوگوں کے خواب دور سرکارمیں شرمندہ تعبیر
علاقہ سیاحتی نقشے پر علاقے کا باب رقم ،بنیادی سہولیات دہائیوں بعد لوگوں کو میسر
چہار سُو تعمیر و تعمیر وترقی کا دور دورہ،ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا اظہار اطمنان
سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کا سب ضلع ترال 120دیہات پر مشتمل ہے جہاں ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی رہائش پزیر ہے ۔جبکہ سب ضلع ترال کی آبادی کا ایک بڑا حصہ تحصیل آری پل میں رہایش پزیر ہے جبکہ علاقے کی آبادی ترال قصبے سے 20سے30کلو میٹر دور تک پھیلی ہوئی ہے۔علاقے کو چند سال پہلے تحصیل کا درجہ دیا گیا ،تاہم علاقے میںاہم سہولیات کا فقدان تھا جس کی وجہ سے وسیع آبادی کو دور جدید میں طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھاتاہم گزشتہ کئی سال سے سرکار ڈپٹی کمشنر پلوامہ ،اے ڈی سی ترال اور مقامی ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے جو رول ادا کیا ہے وہ قابل دید ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی بار علاقے میں زمینی سطح پر تعمیر و ترقی دیکھی ہے۔جس کو لوگ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مقامی لوگوں کے مطابق ترال کے اس وسیع علاقے کی آبادی بنیادی سہولیات کے ساتھ ساتھ علاقے کی رابطہ سڑک اور علاقے کو سیاحتی نقشے پر لانے کا مطالبہ کر رہے تھے تاہم دہائیوں سے آبادی کے ساتھ سابق حکمرانوں نے کھوکھلے وعدے کئے ہیںتاہم سرکار نے گزشتہ کئی سال کے دوران مزکورہ علاقے کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کی ہے جس کی وجہ سے یہ علاقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے بتایا سرکار کی جانب سے علاقے کے لئے پی ایم جی ایس وائی(PMGSY) کے تحت ترال سے نارستان تک قریب25کلو میٹر لمیرابطہ سڑک کو تعمیر کیاگیا ہے جو آبادی کی سب سے بڑی اور دیرینہ مانگ تھی ہے۔ جبکہ ستورہ سے حاجن گوجر بستی تک بھی پردان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت رابط سڑک کا جاری ہے ۔گزشتہ سال ہی جواہر پورہ لام سے زسبل تک بھی ایک بہتر سڑک کو تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی آبادی کوعبور مرور میں آسانی پیدا ہوئی ہے ۔یہ علاقہ ترال سے کافی دور ہے جہاں مقامی سطح پر طبی سہولیات موجود نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو معمولی علاج معالجے کے لئے مختلف علاقوں کا رخ کرنا پڑتا تھا ۔تاہم گزشتہ چند سال کے دوران علاقے میں آری پل میں ایک ہسپتال کی عالی شان عمارت تعمیر ہوئی ہے جبکہ ستورہ اور گلشن پورہ گوجر بستی میں بھی ایک ایک ہسپتال کے لئے عمارتوں کا کام گزشتہ سال ہی مکمل کیا گیا۔دستیاب جانکاری کے مطابق اسی طرح گوجربستی حاجن میں ایک ہیلتھ سنٹر جبکہ لرو جاگیر میں یوگا سنٹر پر تعمیری کام جاری ہے۔جبکہ آری پل میں شیپ انمل ہسبنڈری کا ایک بڑا مرکز زیر تعمیر ہے کیونکہ علاقے میں گوجر بکروالوں کے ساتھ ساتھ باقی لوگوں کی ایک بڑی تعداد مال مویشی کو اپنا زریعہ معاش بنایا ہے جس پر بھی کام بڑے پیمانے جاری ہے جواہر پورہ پورہ لام اور آری پل میں ایک ایک انمل ہسنڈی سنٹر زیر تعمیر ہے ۔ اسی طرح تعلیم کے شعبے میں آری پل میں ایک ہائی سکول کا مکمل ہوا ہے جبکہ پانزو میں لاکھوں روپے کی لاگت سے ایک مڈ سکول کاتعمیری کام جاری ہے ۔موجودہ دور میں جہاں سرکار کی کوشش ہے کہ ہر علاقے میں کھیل کے میدانوں کونوجوانوں کے لئے تعمیر کیا جائے ویہی اس علاقے میں بھی کھیل کود کے لئے کئی مقامات پر میدانوں کو تعمیر کیا گیا ہے علاقے میں بٹہ گنڈ ،سید آبادپستونہ، ستور ہ کے کھیل کے میدانوں کاکام پورا ہے جہاں نوجوان کھیل کود میںحصہ لے رہے ہیں جبکہ جواہر پورہ کا میدان زیر تعمیر ہے جس پر کام جاری ہے جبکہ آری پل اور واگڈ میں بھی میدانوں کو تعمیر کیا جائے ۔ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی نے بتایا ہماری کوشش رہی ہے کہ جہاں جہاں سرکاری اراضی موجود تھی وہاں میدانوں کو تعمیر کیا ہے اور سرکار کی یہ کوشش ہے کہ جس جس علاقے میں زمین موجود ہے وہاں کھیل کے میدانوں کو تعمیر کیاجائے گا۔
آری پل کے لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کو آج بھی لرگام رسیونگ اسٹیشن سے بجلی فراہم کی جاتی ہے جہاں کے لوگوں کو بجلی سپلائی کے حوالے سے انتہائی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔مقامی لوگوں کے مطابق گزشتہ چند جس میںخاص کر گزشتہ صرف2سال کے دوران واقعی علاقے میں بجلی کے ترسیلی نظام کے ساتھ ساتھ باقی اعتبار سے انقلابی تبدیلی آئی ہے ۔پورے تحصیل میں پہلا بجلی رسیونگ اسٹیشن تعمیر ہو رہاہے جس کو لوگ عوام کے نام وقف کرنے کے لئے لوگ منتظر نظر آ رہے ہیں جبکہ پی آر آئی گرانسٹس کی مدد سے سال2021سے تاحال46بجلی ٹرانسفار مر مختلف بستیوں میں نصب کئے گئے ہیں جس کی مدد سے لوگوں کی شکایات کا بڑے پیمانے پر ازالہ ہوا ہے جبکہ کئی بستیوں تک پہل بار بجلی کو پہنچایا گیا ہے ۔ دستیاب جانکاری کے مطابق علاقے میں جہاں نل کے ذریعے جل پہنچانے کے ساتھ ساتھ آری پل لفٹ اریگیشن سکیم پر کام جار ی ہے۔تحصیل کے ہر پنچائیت کے وارڑ میں لنک روڑ اور فٹ پاتھ تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ سولرسٹریٹ لائٹس تقریباً ہر علاقے میں کے مذہبی مقامات پر نصب کئے گئے ہیں۔علاقے میںدرجنوں کلوٹ تعمیرکئے گئےجس کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی بستیوں کی بستیوںکے لوگوں کو عبور و مرور میں آسانی پیدا ہوئی۔
سرکار نے حال ہی میں نارستان اورآری پل کوگاﺅں کو سیاحتی گاﺅں قرار دیا ہے جس کی وجہ سے عوامی حلقوں خاص کر نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔لوگوں کا مطالبہ ہے کہ ناگہ بیرن کو سیاحت کے لئے بڑھاوا دیا جائے اور حاجن سے ایک راستہ تعمیر کیا جائے۔علاقے سے تعلق رکھنے والے زی شعور اور تعلیم یافتہ لوگوں کا ماننا ہے کہ آج تک ہر سیاسی پارٹی اور لیڈران نے اس وسیع آبادی کو نظر انداز کر کے تعمیر و ترقی میں انتہائی پسماندرہ رکھا تھا۔تاہم گزشتہ کئی سال سے یہاں تعمیر و ترقی ہوئی ہے لوگ ڈپٹی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ اور علاقے کے نوجوان ڈی ڈی سی ممبر منظور احمد گنائی کے مشکور ہیں جنہوں نے علاقے کی تعمیر و ترقی میں ایک رول ادا کیا ہے ۔لوگوں نے بتایا پنچائتی راج نے واقعی تحصیل آری پل کو بدل دیا ہے جہاں عوام نے پہلی بار زمینی سطح پر تعمیر و ترقی دیکھی ہے ۔انہوں نے بتایا علاقے سے پہلی بار کسی نوجوان کو پسماندہ علاقے کی نمائندگی کرنے کا حوصلہ ملا ہے جس کی کوششوں کی وجہ سے اب یہ علاقہ پسماندہ نہیں رہا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سیل اونتی پورہ میں سیموہ الیون ٹیم کی شاندار جیت

Next Post

آری پل کے گوجر بکروال نوجوان ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے ملاقی

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

Next Post
آری پل کے گوجر بکروال نوجوان ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے ملاقی

آری پل کے گوجر بکروال نوجوان ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے ملاقی

شوپیان کی خاتون کا عمر ہ کے دوران مکہ شریف میں انتقال

شوپیان کی خاتون کا عمر ہ کے دوران مکہ شریف میں انتقال

بھارت جوڑو یاترا: کانگریس کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ کا ترال دورہ

بھارت جوڑو یاترا: کانگریس کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ کا ترال دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail