سید اعجاز
ترال//بجونی ترال میں انڈور اسٹیڈیم کی تعمیر کے بعد یہاں کھیل کود کے سرگرمیاں بڑ گئی جس کی وجہ سے علاقے کی نوجوان نے مختلف کھیلوں سے متعلق سرکار کی جانب سے تعینات کوچ سے تربیت حاصل کر کے نیشنل سطح پر مختلف کھیلوںمیںحصہ لیکر بہترین کار کردگئی کا مظاہرہ کیا ۔منگل کے روز بجونی ترال میں قائم کھیلو انڈیا سنٹر سے 10کھلاڑی نیشنل’تھنگتا“ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے جا رہے ہیں ۔اس دوران چمپئن شپ سے قبل ان کھلاڑیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب سے یہ سنٹر قائم ہوا تب سے انہیں مقامی سطح پر تربیت فراہم کی گئی ہے اور ترال جیسے دور افتادہ علاقے کے بچوں کو نیشنل سطح کے مقابلے میں حصہ لینے کا موقعہ ملا ۔انہوں نے بتایا ان کے کوچ نے انہیں اس قابل بنایا کہ وہ مقابلے میں بہتر کھیل کر ترال کا نام روشن کریں گے ۔مزکورہ سنٹر کے کھلاڑی پہلے جموں میں کیمپ میں شرکت کریں گے جس کے بعد انہیں کنیا کماری جانا ہے ان کھلاڑیوں میں ایک7سالہ کھلاڑی محمد منیب الدین صوفی بھی شامل ہے ۔کھیلو انڈیا سنٹر ترال میںتعینات کوچ سجاد احمد نے بتایایہاں بچوں کی ایک بڑی تعداد کھیلنے کے کے لئے آتے ہیں جن میں کافی اچھی صلاحیت ہے انہوں نے بتایا اس 16بچوں نے منی پور میں نیشنل سطح کے کھیلوں میں حصہ لیا اور بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے بتایا اسے قبل بھیاس سنٹر کے بچوں نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔انہوں کہا بچوں کو بہتر مقابلے کے لئے تیار کیا گیا ہے اورمیری دعا ہے کہ یہ بچے وہاں پر بھی گولڈ جیت کر آئے اور جموںو کشمیر کے ساتھ ساتھ خاص کر ترال کا نام روشن کریں ۔