جموں:۷۱، جنوری:جموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے منگل کے روزراج بھون جموںمیں مہلوک کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ کوسرکاری نوکری کاآرڈرسونپا۔اس موقعہ پر منوج سنہا نے کہاکہ جموں وکشمیرکی انتظامیہ آنجہانی پورن کرشن کے خاندان کےساتھ کھڑی ہے اور مستقبل میں ان کی بھلائی کے لئے پرعزم ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق منگل کے روز پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ دیگر کچھ افرادخاندان کیساتھ راج بھون جموں پہنچی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے پورن کرشن بھٹ کی اہلیہ سویٹی بھٹ کو تقرری کا خط سونپا۔اس موقعہ پر ایل جی منوج سنہا نے متاثرہ خاندان کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ ہم آنجہانی پورن کرشن کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں ان کی بھلائی کےلئے پرعزم ہیں۔یاددرہے43سالہ کشمیری پنڈت پورن کرشن بھٹ کوبندوق برداروں نے 15 اکتوبر 2022کو آبائی گھرواقع چودھری گنڈ شوپیان میں گھر کے باہر گولیوںکانشانہ بناکر موت کی نیندسلادیاتھا۔ پورن کرشن بھٹ کے ورثا میں اہلیہ کے علاوہ 2نوعمر بچے ،5ویں جماعت میں زیرتعلیم بیٹا اورساتویں جماعت میں زیرتعلیم بیٹی شامل ہے۔