سید اعجاز
ترال//ڈپٹی کمشنرپلوامہ بصیر الحق چودھری نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے آری پل تحصیل کے دور افتادہ علاقے سویہناڑ گوجر بستی میں ایک عوامی دربار منعقد کیا گیا ہے جس میںمقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے دربار میں مقامی لوگوں کو درپیش مختلف نوعیت کے مسائل علاقے نوجوانوں نے بہتر انداز میں اجاگر کر کے افسران کی نوٹس میں لائے۔عوامی مسائل کو ڈپٹی کمشنر سمیت یہاں موجودتمام اعلیٰ افسران نے غور سے سنا اور انہیں حل کرنے کا یقین دیا ہے۔یہ در بار شام قریب ساڑے6بجے تک جاری رہا ۔در بار میں گوجر بستی کے ساتھ ساتھ جوہر پورہ( لام ) اور دیگر بستیوں کے لوگوں کو درپیش مسائل کو حکام کی نوٹس میں لایا جہاں افسران نے عوامی نوعیت کے مسائل حل کرنے کا بھروسہ دیا ہے ۔مقامی لوگوں نے پہلی بار بستی میں کسی اعلیٰ افسر کے دورے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ ان کے مسائل بہت جلد حل ہوں گے ۔ ڈپٹی کمشنر کے علاوہ اس دربار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ ،ایگزیکٹو انجینئر پی ڈی ڈی اونتی پوری الطاف احمد شاہ ،بی ڈی او آری پل ،ترال ،محکمہ جل شکتی وغیرہ سمیت تام محکموں کے افسران اور اہلکار یہاں موجود تھے بعد میں شام دیر گئے ڈی سی پلوامہ سے ترال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کے دفتر میں افسران کی ایک میٹنگ طلب کی ہے ۔