اونتی// اونتی پورہ پولیس نے نقب زن کو گرفتاررکرکے اس کے قبضے سے چوری کی گئی موےشےں برآمد کرکے ضبط کی۔پولیس اسٹیشن پامپور کو ایک محمد الطاف بٹ ولد اسد اللہ بٹ ساکن پتل باغ پامپور کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ 16اور17 جنوری کی درمیانی رات کچھ نامعلوم نقب زنوں نے گاﺅں خانے سے میری 02 گائیں چوری کر لیں۔ تھانہ پولےس پامپور نے اس سلسلے مےں کےس زےر ایف آئی آر نمبر 09/2023قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔ تفتیش کے دوران پولےس نے چوری شدہ گائےں آلوچی باغ کراسنگ سمبورہ پامپور پر ایک لوڈ کیرئیر رجسٹریشن نمبر JK01AN-8891 میں ملزم ظہور احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار پارمپورہ فروٹ منڈی کے ساتھ برآمد کیا گیا۔علاوہ ازیں جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ تمام تر قانونی لوازمات کے بعد مسروقہ املاک ان کے اصل مالکان کے حوالے کر دی جائے گی۔پولیس ایسے سماج دشمن عناصر کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹے گی تاکہ علاقے کو ایسے جرائم سے پاک رکھا جا سکے۔