سری نگر24،جنوری: کے این ایس : ایس ڈی پی او آفس پٹن میں ایک شاندار تقریب کے دوران حال ہی میں ترقی پانے والے 02 سب انسپکٹرز کی پائپنگ تقریب منعقد ہوئی۔ترقی پانے والے افسران کو ایس ایس پی بارہمولہ شری امود اشوک ناگپوری-آئی پی ایس نے سی او 29 آر آر کرنل بنرجی کے ساتھ ان کے نئے عہدوں سے نوازا، اس کے علاوہ ایس ڈی پی او پٹن، ایس ڈی پی او کریری، ڈی وائی ایس پی پی سی پٹن اور ایس ایچ او پولیس اسٹیشن پٹن بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی بارہمولہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہر عہدہ کام کرنے کی ذمہ داریوں اور چیلنجز کے ساتھ آتا ہے اور امید ظاہر کی کہ افسران مستقبل میں بھی جوش اور جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رنگا رنگ تقریب کے دوران نئے ترقی پانے والے افسران نے اپنے اگلے رینک دینے پر محکمہ پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بھی اسی جوش اور جذبے سے کام کرنے کا عہد کیا۔