بدھ, مارچ ۲۹, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

مختلف شعبوںمیں کامیابی پانے والی بیٹیاںہی نوجوان لڑکیوں کیلئے اصل روشن مثال

تنگ نظری معاشی بدحالی اور معاشرتی پستی کی ایک بنیادی وجہ،حواکی بیٹی کمزوری کی علامت نہیںبلکہ خوشحالی کی ضمانت :ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر

by Srinagar Mail
24/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بارہمولہ :۴۲،جنوری:ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر نے مختلف شعبوںمیں کامیابی پانے والی بچیوں کوتمام نوعمر اور نوجوان لڑکیوں کیلئے اصل روشن مثال قرار دیتے ہوئے منگل کے روز کہاکہ سماجی، معاشی ومعاشرتی بہتری کیلئے ہمیں اپنی بہنوں ،بیٹیوں اور بچیوںکی مدد،حمایت اورحوصلہ افزائی کرنی چاہئے ۔جے کے این ایس کے مطابق بچیوں کے قومی دن2023کے سلسلے میں ڈاک بنگلہ بارہمولہ میں ایک پُروقارتقریب منعقد ہوئی ،جس میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر نے بطورمہمان خصوصی کے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پرلوگوںکی ایک بڑی تعدادبشمول مردوزن موجود تھے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے اس موقعہ پراس دن کے حوالے سے ایک فکر انگیز خطبہ دیا۔انہوںنے کہاکہ بیٹیوں ،بچیوں اور بہنوںکومدد،حمایت اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ وہ مختلف شعبوںمیں کامیاب ہوکر اپنا ،اپنے خاندانوں اورعلاقوںکانام روشن کرسکیں ۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کاکہناتھاکہ اگر کسی بھی شخص کوکوئی چیز معلوم نہیں ،توا سکوجاننے کیلئے ہچکچانا نہیں چاہئے ،بلکہ جانناچاہئے ،کیونکہ جاننا یعنی علم اورمعلومات حاصل کرنا سنت ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے سماج کویہ مانناہوگاکہ عورت کمزور نہیں ہے اورنہ کمزوری کی علامت ہے ۔ڈاکٹر سحرش اصغر نے کہاکہ یہ معاشرے کی کمزوری ہے ،اگروہ حواکی بیٹی کوآگے بڑھ کر ترقی کرنے سے روکے ۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی گھر ،کنبہ ،خاندان یامعاشرہ تب تک ترقی وخوشحالی نہیں پاسکتا،جب تک وہاں خواتین مضبوط اور کامیاب نہ ہوں ۔ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سحرش اصغر کاکہناتھاکہ کسی بھی مذہب میں عورتوںکی تعلیم پرکوئی پابندی نہیں ،کوئی ممانعت نہیں کی گئی ہے ،اور اس حوالے سے جوکچھ بھی کہایاکیا جاتاہے ،وہ کسی بھی طور پرکسی مذہب کی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتا۔اپنے فکر انگیز خطبے کوجاری کھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے کہاکہ کسی بھی معاملے میںتنگ نظری لاعلمی اورغلط نظریات کی حامل ہوتی ہیں ،اور ہمیں کسی بھی معاملے پر سنی سنائی باتوں پریقین کرنے کے بجائے اصل حقائق جاننے کیلئے معلومات حاصل کرنی چاہیں ۔انہوںنے کہاکہ تنگ نظری معاشی بدحالی اور معاشرتی پستی کی ایک بنیادی اور بڑی وجہ ہے ،اور ہمیں اپنے سماج ومعاشرے کواس تنگ نظری سے باہر لاناچاہئے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سوشل میڈیا کی مددسے نوجوانوںکوملی ٹنٹ سرگرمیوںمیں شامل کرنے کی کوشش

Next Post

پٹن میں پائپنگ تقریب کا انعقاد

Related Posts

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

عالیہ میر، جموں و کشمیر میں پہلی خاتون وائلڈ لائف ریسکیور

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

بی جے پی کے ضلع پریزیڈنٹ پلوامہ لطیف بٹ نے قصبہ یار کے کئی علاقوں کا دورہ کیا

پلوامہ نے ٹی بی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے

دریائے چناب پر تعمیر دنیا کا سب سے اونچا پل 120سالوں کیلئے ڈائزن کیا گیا

سرینگر،بارہمولہ، اوڑی شاہراہ پر جاری کام کیلئے 1973 کروڑ روپے کی منظوری

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل

Next Post
پٹن میں پائپنگ تقریب کا انعقاد

پٹن میں پائپنگ تقریب کا انعقاد

سرجیکل اسٹرائیک پر فورسز کو ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں: راہول گاندھی

سرجیکل اسٹرائیک پر فورسز کو ثبوت دکھانے کی ضرورت نہیں: راہول گاندھی

ڈگ وجے مسلح افواج کے حوصلے پست کرنے کے لیے پاک آئی ایس آئی کی زبان بول رہے ہیں: ترو ن چھگ

ڈگ وجے مسلح افواج کے حوصلے پست کرنے کے لیے پاک آئی ایس آئی کی زبان بول رہے ہیں: ترو ن چھگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail