منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش، بائیں بازو کی انتہا پسندی میں کمی :مرکزی وزیرداخلہ

کچھ برس تک جہاں ترقی کی رفتاررُک گئی تھی ،وہاں آج ترقی کاسفر کامیابی کیساتھ جاری ہے: امت شاہ

by Srinagar Mail
11/02/2023
A A
جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش، بائیں بازو کی انتہا پسندی میں کمی :مرکزی وزیرداخلہ
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر :۱۱،فروری :مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے ’ دہشت گردی، شورش اور انتہا پسندی کے واقعات ‘میں کمی آنے کادعویٰ کرتے ہوئے ہفتے کویہ بات دوہرائی کہ وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی حکومت کی دہشت گردی کے تئیں پالیسی زیرﺅ ٹالرنس پر مبنی ہے ۔انہوںنے کہاکہ این ڈی اے حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی، شمال مشرق میں شورش، بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کامیاب رہی۔جے کے این ایس مانٹرینگ کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو حیدرآباد کہا کہ8 سال کے بعد، مرکز میں بی جے پی کی قیادت والی حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے پروبیشنرز کے 74ویں بیچ کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہندوستانی سرکاری ایجنسیوں کی قیادت میں پورے ملک میں پولیس فورس نے آپریشن کیاجبکہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (PFI) جیسی تنظیم کےخلاف ایک ہی دن میں کامیاب آپریشن کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ 8سالوں کے بعد حکومت جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات، شمال مشرق میں شورش اور بائیں بازو کی انتہا پسندی پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے نے مزید کہا کہ حال ہی میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی لگا کر ہم نے دنیا کے سامنے ایک کامیاب مثال پیش کی ہے۔انہوںنے کہاکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ جمہوریت کے تئیں ہماری وابستگی کتنی مضبوط اور مضبوط ہو گئی ہے۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس، انسداد دہشت گردی کے قوانین کے مضبوط فریم ورک اور ایجنسیوں کی مضبوطی اور پختہ سیاسی عزم کی وجہ سے دہشت گردی سے متعلق واقعات میں کمی آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ جموں وکشمیر ہویاکہ شمالی مشرقی ریاستیں حالیہ برسوںمیں دہشت گردیاورانتہاپسندی کوکچلنے کیلئے روبہ عمل لائے گئے اقدامات کامیاب ثابت ہوئے ہیں ۔امت شاہ نے کہاکہ کچھ برس تک جہاں دہشت گردی اورانتہاپسندی یاپھرشورش کی وجہ سے ترقی کی رفتار تھم گئی تھی اورعام لوگوںکادم گھٹ رہاتھا،وہاں آج ترقی وخوشحالی کاسفر کامیابی کیساتھ جاری ہے اور لوگ بھی اب آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں۔امت شاہ نے کہا کہ گزشتہ7 دہائیوں کے دوران ملک نے کئی اتار چڑھاو¿ دیکھے ہیں اور داخلی سلامتی میں بھی کئی مشکل وقت دیکھے ہیں۔موصوف کے مطابق مشکل وقت میں 36000سے زائد پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی میں انڈین پولیس سروس حیدرآباد میں منعقدہ دکشانت پریڈ میں166 آئی پی ایس آفیسر ٹرینیز اور بیرونی ممالک کے 29 آفیسر ٹرینیز سمیت کل195 آفیسر ٹرینیز نے حصہ لیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

آری پل لام روڑ کو تعمیر کرنے کی منظوری ملی،ڈی ڈی سی ممبر کا اظہار مسرت

Next Post

نیاٹیکس نظام سماج کے متوسط طبقے کیلئے فائدہ بخش:3 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔3سے6 لاکھ کے درمیان کی آمدنی پر5فیصد ٹیکس: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
منریگا مطالبہ پر مبنی پروگرام ہے:سیتارمن

نیاٹیکس نظام سماج کے متوسط طبقے کیلئے فائدہ بخش:3 لاکھ روپے تک کی آمدنی پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔3سے6 لاکھ کے درمیان کی آمدنی پر5فیصد ٹیکس: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن

نالہ دودھ گنگا،دریاکناروں اور دیگرآبی ذخائر پر قابض لوگوں کوSMCاورI&FCکی آخری مہلت

9 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان

کشمیرمیںصبح صبح ہلکی بر وباراں،دن کودھوپ چھاﺅں،سہ پہر آسمان صاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail