سری نگر :۱۱،فروری :ہفتے کی صبح سری نگر سمیت پوری کشمیر وادی میں کچھ وقت کیلئے ہلکی برف باری اوربارش ہونے کے بعد آسمان صاف ہوگیا،اور پھر دن بھر دھوپ چھاﺅں کاکھیل جاری رہا۔اُدھر جموں صوبے میں مطلع ابرآلودرہنے کے باجود موسم خشک رہا۔ہفتے کی صبح ہلکی برف باری اور حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے سری نگرہوائی اڈے پر پروزاوںکی آواجاہی متاثر رہی تاہم بعدازاں موسمی صورتحال بہترہونے کے بعد ہوائی سروس بحال کی گئی ۔اس دوران مختلف مقامات پر گری پسیوں،پتھروں اور مٹی کے تودوںکوہٹانے کاکام مکمل ہونے کے بعدسری نگر جموں قومی شاہراہ کو3روز بعد گاڑیوںکی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا،اورسب سے پہلے شاہراہ پر درماندہ پڑی تقریباً1000گاڑیوںکومنزلوںکی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔جے کے این ایس کے مطابق ہفتے کی صبح موسم کچھ وقت تک خراب رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں ڈویڑن میں موسم خشک رہنے اور کشمیر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں ڈویڑن میں موسم خشک اور وادی میں کافی وسیع بارش وبرفباری کا امکان ہے۔اس دوران محکمہ ھٰذانے کہاکہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی2.4 اور گلمرگ میں منفی 8.3 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔حکام نے بتایاکہ کشمیر میں ہفتے کی صبح تازہ برف باری نے ہوائی اور سطحی ٹریفک کو متاثر کیا اور خراب حدنگاہ کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ائرپورٹ حکام نے بتایاکہ موسمی صورتحال بہترہونے کے بعد ہوائی سروس بحال کی گئی۔اُدھر رام بن ضلع میں پانتھیال اور دیگر کئی مقامات پر پتھراو¿ کی وجہ سے جمعہ اور جمعرات کوبھیسری نگر جموں قومی شاہراہ رہی۔تاہم ، حکام نے بتایاکہ مختلف مقامات پر گری پسیوں،پتھروں اور مٹی کے تودوںکوہٹانے کاکام مکمل ہونے کے بعدسری نگر جموں قومی شاہراہ کو3روز بعد گاڑیوںکی آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا،اورسب سے پہلے شاہراہ پر درماندہ پڑی تقریباً1000گاڑیوںکومنزلوںکی جانب روانہ ہونے کی اجازت دی گئی ۔حکام نے بتایا کہ میہڑ، پناتھیال، ماگرکوٹ اور کیفے ٹیریا موڑ کے قریب بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور پتھراو¿ کی وجہ سے قومی شاہراہ جمعرات کی شام سے بند تھی تاہم سبھی مقامات پر بحالی کاکام مکمل ہونے کے بعدگاڑیوںکی آمدورفت بحال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہائی وے پر گاڑیوں کی آمدورفت جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔حکام نے کہا کہ سری نگر جموں قومی شاہراہ کی بندش کی وجہ سے تقریباً 1000 ہلکی موٹر اور بھاری موٹر گاڑیاں 3دنوں سے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی تھیں ،اورسب سے پہلے ان درماندہ پڑی گاڑیوںکوہی منزلوںکی جانب روانہ کیاگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر موسم ٹھیک رہا توقومی شاہراہ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔