سری نگر :۱۱،فروری :جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(JKDMA) نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع کےلئے پھرسے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ۔جے کے این ایس کے مطابق موجودہ خراب موسمی حالات کے درمیان، جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (JKDMA) نے ہفتہ کو آنے والے24 گھنٹوں میں12اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی۔ڈی ایم اے نے کشمیرمیں اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، کولگام کے علاوہ جموں ڈویژن میں ضلع ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ راجوری اور ریاسی اضلاع میں 2000 سے2500 میٹر سے اوپر کے درمیانے درجے کی وارننگ جاری کی۔اتھارٹی نے اننت ناگ، کولگام اور رام بن ضلع میں2200 میٹر سے اوپر ’نیچے درجے کے‘ برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔مخصوص علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔