سید اعجاز
اونتی پورہ//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پولیس کی جانب سے اتوار کے روز پولیس لائز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں سیوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مالی اعتبار سے انتہائی کمزورجسمانی طور خاص افراد میں 24ویل چیر تقسیم کئے گئے یہ ویل چیرایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے مزکورہ افرادتقسیم کئے ۔اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ نے مستحقین کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں یقین دیا کہ جسمانی طور کمزور افراد ہمارے سماج کا انگ ہے اور جموںو کشمیر پولیس ہر وقت ان کے مدد کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان معزور افراد کا تعلق زیادہ تر معاشرے کے کمزور طبقات سے ہیںجو اس طرح کا سامان خریدنے کا طاقت نہیں رکھتے ہیں انہیں یقین دلایا کہ ان کی زندگیوں کو آسان اور آرام دہ بنانے کے لیے محکمہ پولیس سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی چیلنجز میں مبتلا افراد کا معاشرے کو خیال رکھنے کی ضرورت ہے ایس ایس پی اونتی پورہ کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی طرف سے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ میں کھیلوں کی طرف نوجوانوں کی طاقت کو فروغ دینے اور عام لوگوں کے درمیان پولیس کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے کچھ اور کھیلوں کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔