سری نگر: 11،جنوری: کے این ایس : حفیظہ بیگم روجہ محمد سلطان شیخ ( 70 ) سیر بارہمولہ سنیچر کی صبح 11 فروری بروز سنیچر وار اسدار فانی سے کوچ کرگئیں، مرحومہ بارہمولہ نوجوان صحافی اورکے این ایس نیوز ایجنسی کے خصوصی نمائندے منظور شیری کی والدہ تھی مرحومہ نیک سیرت شیریں زبان اور خوش اخلاق،شخصیت کی مالک تھی۔مرحومہ کے نماز جنازہ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے ۔ادھر ادارہ کشمیر نیوز سروس کے ہیڈ آفس پر بھی ایک میٹنگ مدیر اعلیٰ محمد اسلم بٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی ہے جس پورے خاندان خاص کر منظور شیری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحومہ کے حق میں دعا مغفرت مانگی گئی ہے ۔دریں اثنا میںجنرلسٹ ایسو سی ایشن ترال نے بھی اپینے ایک بیان میں ساتھی منظور شیری کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔جنوبی کشمیر کے نوجوان صحافی سید اعجاز نے بھی منظور شیری کی والد ہ کے انتقال پر گہرے اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے پورے خاندان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔