منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

50روزہ سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیراور وادی چناب میں کالج دوبارہ کھل گئے

پہلے ہونگے سمسٹر امتحانات ،اور پھر ہوگاباقاعدہ کلاسوں کا آغاز: کالج پرنسپل صاحبان

by Srinagar Mail
15/02/2023
A A
50روزہ سرمائی تعطیلات کے بعد کشمیراور وادی چناب میں کالج دوبارہ کھل گئے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۵۱، فروری:موسمی صورتحال میں بہتری کے بیچ بدھ کے روز کشمیراور وادی چناب (سرمائی زون)میں تمام سرکاری اور نجی کالج 50دنوں پرمحیط سرمائی تعطیلات کے بعددوبارہ کھل گئے ۔یاد رہے کشمیر وادی اور جموں صوبے کے سرمائی زون والے علاقوںمیں قائم کالجوںکو27دسمبر2022کوسرمائی تعطیلات کیلئے بندکیاگیاتھا،اورکالجوںکے دوبارہ کھلنے کی تاریخ 15فروری2023مقرر کی گئی تھی ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر وادی اورجموں صوبے کے سرمائی زون والے علاقوںمیں 50روزہ سرمائی چھٹیوں کے بعد جب بدھ کوکالج دوبارہ کھل گئے توکالجوں میں کافی جوش وخروش دیکھنے کوملا،اورخاص کروہ طلباءاورطالبات کافی پُرجوش اورخوش نظرآرہے تھے ،جنہوںنے 12ویں جماعت پاس کر کے پہلی مرتبہ کالجوںمیں قدم رکھا۔سری نگرسمیت کشمیر کے سبھی10اضلاع کے علاوہ جموں صوبے کے سرمائی زون والے علاقوںمیں قائم کالجوںمیں طویل سرمائی تعطیلات کے بعدآنے والے طلباءاور طالبات ایک دوسرے کودیکھ کر کافی خوش نظرآئے اوراُنھیں ایک دوسرے سے بغلگیر ہوتے بھی دیکھاگیا۔شہر سری نگر کے مولاناآزادروڑ پر واقع ایس پی کالج اورزنانہ کالج میں بھی کچھ ایسا ہی پڑجوش ماحول نظرآیا،جہاں طلباءاور طالبات بدھ کی صبح قطاردرقطار کالجوںمیں داخل ہورہے تھے ۔امر سنگھ کالج کی ایک طالبہ نے کہا کہ میں آج کالج میں شامل ہو کر بہت خوش ہوں اور ایک طویل عرصے کے بعد اپنے ہم جماعتیوں کے ساتھ بات چیت کرﺅں گی۔انہوں نے کہا کہ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کالج میں داخل ہونے کےلئے پرجوش محسوس کر رہی ہوں۔ مولانا آزاد روڈ پر واقع خواتین کالج کی ایک طالبہ نے کہاکہ موسم کی صورتحال میں بہتری کے درمیان سردیوں کی طویل چھٹیوں کے بعد اپنے دوستوں اور ہم جماعتوں سے ملاقات کرکے کافی خوشی محسوس ہوئی۔امر سنگھ کالج کے طالب علم سرفراز حسین کالج کے پہلے دن تدریسی عملے اور اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ50 دن کی سرمائی چھٹیوں کے دوران میں نے اپنے اساتذہ،ہم جماعتیوں اور کالج کو یاد کیا۔امر سنگھ کالج کے پرنسپل بشیر احمد راتھر نے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کا دورانیہ نان ووکیشنل سٹاف کےلئے ایک مصروف دور رہا کیونکہ پہلے سمسٹر کے امتحان کلسٹر یونیورسٹیوں کے حلقہ کالجوں کےلئے منعقد کئے گئے جنہوں نے گزشتہ سال جون جولائی میں داخلہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پہلے سمسٹر اور تیسرے سمسٹر کا بیک لاگ بھی موسم سرما کی تعطیلات کے دوران کیا گیا تھا۔پرنسپل بشیر احمد راتھر نے کہا کہ امتحانات کے وقت پر انعقاد کا مقصد مزید پڑھائی شروع کرنے کےلئے وقت پر کلاس کا کام شروع کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کالج میں آج5ویں سمسٹر کی تیاری کے لیے کلاس ورک شروع ہو گیا ہے۔ موصوف پرنسپل نے کہا کہ پہلے سمسٹر کے ہنر کا امتحان 20 سے 22 فروری تک شروع ہوگا اور ان طلباءوطالبات کا کلاس ورک 23 فروری سے شروع ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح تیسرے سمسٹر کے امتحانات20 فروری کو ختم ہوں گے اور 21 فروری سے ان کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔پرنسپل بشیر احمد راتھر نے کہا کہ کالج کے تمام فیکلٹی ممبران بشمول اسپورٹس سٹاف نے اپنی ڈیوٹی دوبارہ شروع کر دی ہے اور وہ اپنے روزمرہ کے تعلیمی کورس کو انجام دینے کے لیے پرجوش ہیں اور طلباءبھی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ پڑھائی شروع کرنے پر خوش ہیں۔اُدھر بڈگام ،گاندربل ،بارہمولہ ،بانڈی پورہ ،کپوارہ ،پلوامہ ،کولگام ،شوپیان اور اننت ناگ اضلاع میں قائم کالج بھی بدھ کوطویل سرمائی تعطیلات کے بعددوبارہ کھل گئے ۔ایک دوسرے کو8ہفتوں کے بعد بالمشافہ دیکھ کر طلباءاورطالبات ایک دوسرے سے پُرجوش

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اراضی بے دخلی مہم: انتظامیہ ایل جی کی ہدایات پر سختی سے عمل کرے: ڈی سی سری نگر

Next Post

ضلع ڈوڈہ میں 7بی ڈی اوﺅز کی تنخواہوں پر روک

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post

ضلع ڈوڈہ میں 7بی ڈی اوﺅز کی تنخواہوں پر روک

جموں میں تعیناتی اورزیرالتواءتنخواہوں کی واگزاری کامطالبہ

9 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان

19سے21فروری تک ہلکی سے درمیانی برف باری اور بارش کاامکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail