سری نگر: 15،جنوری: ڈپٹی کمشنر سری نگر اعزاز اسد نے بدھ کے روز کہا کہ انتظامیہ لیفٹیننٹ گورنر کی ہدایات پر سختی سے عمل کرے گی اور تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران کسی غریب اور بے زمین لوگوں کو ہاتھ نہیں لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا غیر سیل اور دستخط شدہ فہرستوں میں ملوث افراد کے خلاف پولیس میں کیس درج کیا گیا ہے جبکہ سرینگر کے لالچوک میںتعمیراتی کام میں سُرعت لائی جائے گی ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق سری نگر کے ڈپٹی کمشنر اعجاز اسد نے یہاں بدھ کے روز نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر نے بے دخلی مہم کے سلسلے میں سخت ہدایت جاری کی ہے کہ غریب اور بے زمینوں کو ہاتھ نہیں لگایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، "انتظامیہ ایل جی کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے اور یہ واضح ہے کہ انتظامیہ غریب اور بے زمین لوگوں کو ہاتھ نہیں لگائے گی۔”جاری ترقیاتی کاموں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسم کی بہتری کے پیش نظر لال چوک اور دیگر علاقوں میں جاری ترقیاتی کام رات کی شفٹ میں جاری رہیں گے۔جاری کام مقررہ تاریخ پر مکمل ہوں گے۔ کام جاری ہے اور موسمی حالات میں بہتری کے ساتھ یہ رات کی شفٹوں میں بھی کیا جائے گاسوشل میڈیا ہینڈلز پر پھیلائی گئی جعلی تجاوزات کی فہرست کے بارے میں، ڈپٹی کمشنر سری نگر نے کہا کہ سائبر پولیس نے پہلے ہی اس سلسلے میں نوٹس لیا ہے اور اس فعل میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ G-20 کا اجلاس سری نگر میں ہونے جا رہا ہے، جو جموں و کشمیر بالخصوص سری نگر کے لوگوں کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔ خاص کر سری نگر کے لوگوں کے لئے۔خود کشی کے واقعات پیش آنے کے پیش نظر پلوں کی فنسنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ فنسنگ سے خود کشی کے واقعات کم نہیں ہوسکتے ہیں اس کے لئے کونسلنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنا رول ادا کرنا چاہئے اور ہم ان واقعات سے نمٹنے کے لئے بنیادی وجوہات کو دیکھ رہے ہیں۔