سری نگر:20،فروری: کے این ایس : وسطی ضلع گاندربل کے ریزن گنڈ علاقے میں اتوار کی شام کو بھاری برکم پسی گرآنے کے نتیجے میں چھ رہائشی مکان پانچ دوکان اور ساتھ گاو¿ خانے بھی مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے جبکہ اس واقعے میں مال مویشی بھی ہلاک ہوگئے ہیں تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ھے سوموار کو ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ایس ایس پی گاندربل نے ریزن گنڈ علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ نقصان کا تخمینہ لگا کر بے گھر ہو افراد کو معاوضہ دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام قریب سات بجے ریزن گنڈ کنگن علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا جب کلن سے گگن گیر ذیڈ مور ٹنل کے ویسٹ پورٹل تک تعمیر کی جارہی سڑک کا ایک حصہ ڈھ گیا جس کی ذد میں ایک بستی کے پانچ رہائشی مکان جن میں محمد جمال رینہ، محمد یوسف رینہ، ظہور احمد رینہ، محمد اسلم بروال، عبدالسلام رینہ کے رہائشی مکان زمین بوس ہوگئے جبکہ اس واقعے میں محمد کمال رینہ کے تین دوکان عبدالسلام کے دو دوکا اور محمد یوسف رینہ کے دو دوکان بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں اس طرح سے محمد اسلم بروال کے چار گھوڈے 99 بھیڑ 4 گائے اور بیل بھی ہلاک ہوگئے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیول انتظامیہ کے افسران بھی جائے واقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ذیڈ مور ٹنل کے لئے جو کلن سے گگن گیر ویسٹ پورٹل تک سڑک تعمیر کی جارہی ھے اس پر جو بلاسٹنگ کی گئی ھے اس کی وجہ سے زمین ڈیلی ہوگئی ھے اور اس کے نتیجے جو بستیاں جن میں ریزن بارڈ پارڈن پھتری بل گگن گیر گگن گیر ہیں ان کو خطرہ لاحق ھے مقامی نے بتایا کہ اس بارے میں کئی بار متعلقہ تعمیراتی کمپنی کو آگاہ کیا گیا مگر انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے اتوار کو ایک بہت بڑا حادثہ پیش آیا اور شدید برفباری میں کئی افراد بے گھر ہوگئے ہیں اس دوران سوموار کو ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے ایس ایس پی گاندربل نکھیل بورکر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان ایس ڈی ایم کنگن جاوید احمد تحصیلدار گنڈ جاوید اقبال ایس ایچ او گنڈ سلفی ارشید ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ نقصان کا تخمینہ لگا کر جلد رپورٹ پیش کرے تاکہ بے گھر ہو آافراد کو جلد معاوضہ فراہم کیا جائے جبکہ رہائشی لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کیا گیا ھے تحصیلدار گنڈ جاوید اقبال نے بتایا کہ پسی گرآنے کی وجہ سے ایک کنال اراضی بھی تباہ ہوگئی ھے ادھر سرینگر سونہ مرگ سڑک سے پسیاں ہٹانے کا کام بھی شروع کیا گیا ھے اور بجلی کی سپلائی کو بحال کرنے کے لئے کام شروع کردیا گیا ھے ضلع ترقیاتی کمشنر نے میڈیا نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا ھے کہ ریزن گنڈ کے مقام پر جو گذشتہ روز پسی گرآنے سے رہائشی مکانوں اور گاو¿ں جانو کو جو نقصان ہوا ھے اس کی تحقیقات کی جائے گی اور متاثر ین کو جلد معاوضہ دیا جائے گا ۔