سید اعجاز
ترال//: خصوصی تفتیشی یونٹ (SIU) اونتی پورہ نے پولیس اسٹیشن ترال کی ایف آئی آر نمبر 377/2022 کے سلسلے میں دو مختلف مقامات ستورہ اورشیر آباد ترال میں چھاپے مارے۔ تلاشی کے مقامات دو مشتبہ افراد کے رہائشی مکانات ہیں جن میں جمشید احمد بٹ ولد محمد اشرف بٹ ساکن ستورا ترال اور سمیر احمد موہند ولد غلام محمد موہند ساکن شیرآباد ترال شامل ہیں۔تلاشی کے دوران، مناسب ایس او پیز کی پیروی کی گئی اور متعلقہ معلومات اکٹھی کی گئیں، ایس آئی یو اونتی پورہ نے مجرمانہ مواد برآمد کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملی ٹنسی کے دیگر جرائم میں ملوث ہونے کے مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تلاشی لی گئی۔تلاشیوں کا مقصد ملی ٹنسی کے متعدد ساتھیوں اور ان کے حامیوں کی نشاندہی کرکے پولیس ڈسٹرکٹ میں ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔ یہ چھاپے مستقبل میں بھی UAPA کے تمام مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے جاری رہیں گے۔