سری نگر:20،فروری: کے این ایس : ترال میں پیپلزڈیموکریٹک ( پی ڈی پی) کی جانب سے زونل سطح کی ایک میٹنگ منعقد کی ہے جس میںپارٹی کے زون ترال کے عہدہ داروں اور کارکنان نے شرکت کی ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ہی ترال کی جانب سے ترال میں پبلک اوٹ ریچ پروگرام کے تحت ایک میٹنگ منعقد کی ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے عہدہ داروں اور کار کنان نے شرکت کی ہے۔اس موقعے پر پارٹی زونل صدر قطب الدین اور فاروق احمد ریشی نے یہاں موجود لوگوں سے خطاب کر کے مختلف چیزوں پر روشنی ڈالی ہے ۔