سرینگر:21؍ فروری
جے کے پی سی کی جانب سے پیر کو ایسوسی ایشن کے صدر ایاز حافظ کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام سینئر ممبران جن میں راج دلوجا ایڈیٹر اسٹیٹ ٹائمز، اقبال وانی ایڈیٹر سرینگر نیوز، چسفیدہ شاہ ایڈیٹر کشمیر سکین، ظہور ہاشمی ایڈیٹر روزنامہ آفتاب، فاروق وانی مدیر اعلی برائٹر کشمیر، ارشد رسول مدیر اعلی گھڑیال ، جاوید شاہ ایڈیٹر گڈ مارننگ کشمیر، منظور انجم مدیر اعلی عقاب اور اعجاز رشید مدیر اعلی ایرا آف کشمیر شامل تھے نے شرکت کی۔اطلاعات کے مطابق کہ میٹنگ میں تمام مدیران نے صحافی برادری کی فلاح و بہبود اور انکے درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ اس دوران "جے کے پی سی کے صدر ایاز حافظ نے ایسوسی ایشن میں نئے ممبران کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا سے وابستہ صحافیوں کی بہتری کے لئے یہ مل کر کام کرنے کا وقت ہے اور صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ تمام اراکین صحافتی اخلاقیات اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کے تحت اپنی فرائض انجام دیں گے۔”اس بیچ "جے کے پی سی” نے جن نئے ممبران کو ایسوسی ایشن میں شامل کیا ان میں محمد اقبال ایڈیٹر پرواز، کیپٹن مورتی ایڈیٹر گریٹر جموں، محمد اسلم بٹ مدیر اعلی کشمیر میگزین، فاروق احمد ایڈیٹر سرینگر میل، محمد سلیم ایڈیٹر کشمیر کنوینر اور بلال بشیر ایڈیٹر سرینگر جنگ کے علاوہ محمد یوسف شاہ ایڈیٹر کشمیر ریز شامل ہیں۔