منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

رام بن سے بانہال تک نزدیکی پہاڑ سے پسیاں اور مٹی کے تودے گرآنے کاسلسلہ

سری نگر جموں قومی شاہراہ دوسرے دن بھی بندِہزاروں گاڑیاں ،مسافر اور2میتیں بھی درماندہ،بحالی کاکام جاری:ٹریفک پولیس

by Srinagar Mail
21/02/2023
A A
سرینگر-جموں شاہراہ پر  ٹریفک کی نقل وحمل بحال
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

بانہال:۱۲، فروری:سری نگر جموں قومی شاہراہ پیر کی شب سے منگل کی سہ پہرتک مسلسل بند تھی ،جسکے نتیجے میں اس شاہراہ پر ہزاروں کی تعدادمیں چھوٹی بڑی مسافر ومال بردار گاڑیاں ،ان میں سوار ڈڑائیوروں،کنڈکٹروں اور مسافروں سمیت2متوفین کی نعشیں بھی درماندہ پڑی ہیں ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق پیرکوشام دیر گئے رام بن اوربانہال کے درمیان شیربی بی علاقے میں نزدیکی پہاڑ سے پسیاں اور مٹی کے تودے گرآنے کاسلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا،جسکے بعدقومی شاہراہ پرٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ۔ٹریفک پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ شیربی بی کے علاوہ کچھ دیگر مقامات پر بھی پسیاں،پتھر اور مٹی کے تودے گرآنے کاسلسلہ جاری رہا،جس کی وجہ سے شاہراہ پر بحالی کاکام متاثر رہا۔لوگوں کے مطابق رام بن اور بانہال کے درمیان قومی شاہراہ مسلسل دوسرے روز بند رہنے کی وجہ سے دونوں اطراف ہزاروںکی تعدادمیںچھوٹی بڑی مسافر ومال بردار گاڑیاں ،ان میں سوار ڈڑائیور،کنڈکٹر اور مسافردرماندہ ہوکررہ گئے ہیں ،اورسبھی لوگ شاہراہ کے کھلنے کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں ۔معلوم ہواکہ قومی شاہراہ بندہونے سے چندی گڑھ سے کپوارہ اور جموں سے کوکرناگ منتقل کی جارہی 2افرادکی متیں بھی درماندہ ایمبولنس گاڑیوں میں پڑی ہیں۔حکام نے بتایاکہ ان ایمبولنس گاڑیوںکونکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ دونوں نعشوں کوجلدسے جلد آبائی علاقوںمیں پہنچایا جاسکے۔اُدھر جے اینڈکے ٹریفک پولیس کی جانب سے سری نگر جموں قومی شاہراہ کی تازہ صورتحال کے حوالے سے منگل کی صبح ایک کے بعدایک ٹویٹس میں صورتحال کی جانکاری دی گئی ۔ٹریفک پولیس نے منگل کی شام تقریباً4بجے ایک تازہ ٹویٹ میں لکھاکہ شالگڈی بانہال میں بھاری لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ آج قومی شاہراہ پر سنگین صورتحال جاری ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سری نگر جموں قومی شاہراہپر سفر کرنے سے گریز کریں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر میں ہدفی ہلاکتوں کے واقعات سیکورٹی فورسزکے دباﺅکاردعمل :مرکزی وزیر

Next Post

دوران شب کئی علاقوںمیں ہلکی بارش اور برف باری،گلمرگ میں10سینٹی میٹر برف ریکارڈ

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
یکم نومبرکی درمیانی رات ہلکی برف وباراں کاامکان

دوران شب کئی علاقوںمیں ہلکی بارش اور برف باری،گلمرگ میں10سینٹی میٹر برف ریکارڈ

دل کادورہ پڑنے کے واقعات اورسڑک حادثات

باگندر لسجن میں تیندوے کاگشتِ ِمحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ لیا

باگندر لسجن میں تیندوے کاگشتِ ِمحکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے پکڑ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail