سری نگر:۱۲، فروری:محکمہ وائلڈ لائف کی ایک ٹیم نے منگل کو سری نگر کے مضافاتی علاقے باگندر لسجن میں ایک تیندوے کو پکڑ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق تیندوے کو کچھ مقامی لوگوں نے فجر سے پہلے اسوقت علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا جب وہ نمازفجر ادا کرنے کےلئے مسجد جا رہے تھے۔ مسجد کے پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا گیا اور اعلانات کئے گئے جس میں لوگوں سے خاص طور پر بچوں سے کہا گیا کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے ہمیں فون پر اطلاع دی اور ہماری ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے خطرناک جنگلی جانور کو پکڑ لیا۔