سری نگر:21،فروری: دنیا بھر میں 21 فروری کا دن ہر سال مادری زبان کے عالمی دن کے طور منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے وادی میں کئی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔وادی میں بڑی تقریب جموں کشمیر کلچرل اکیڈمی کی جانب سے ٹائیگور ہال سرینگر میں منعقد ہوئی۔ادھر مراز ادبی سنگم اور اے آر آزاد میموریل فاو¿نڈیشن کے باہمی اشتراک سے گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں ایک تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر مقررین نے گھروں میں بچوں کے ساتھ کشمیری زبان میں ہی بات چیت کرنے پر زور دیا تاکہ مادری زبان کو فروغ مل سکے۔تفصیلات کے مطابق عالمی یوم مادری زبان کے دن پر کشمیر میں کئی تقریبات منعقد ہوئی۔اس حوالے سے وادی میں سب سے بڑی تقریب جموں و کشمیر کلچرل اکادمی کی جانب سے ٹائیگور ہال سرینگر میں منعقد ہوئی .تقریب میں وادی کے کئی نامور شاعروں اور ادیبوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ایک محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں مختلف زبانوں میں شعراءنے اپنا کلام پیش کیا۔ادھر جنوبی کشمیر میں دوسری بڑی تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج ترال میں مراز ادبی سنگم ، اے آر آزاد میموریل فاو¿نڈیشن اور ڈگری کالج ترال کے اشتراک سے منعقد ہوئی جس میں پلوامہ، شوپیان ،اننت ناگ اور کولگام اضلاع سے آے ہوئے کئی سرکردہ شاعروں، ادیبوں اور صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔پہلی نشست کی صدارت ڈاکٹر محمد شفیع ایاز نے کی جبکہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ترال پروفیسر مشتاق احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کر کے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ پہلی نشست میں یوسف جہانگیر ،غلام محمد دلشاد، مشتاق ضمیر نے کشمیری زبان پر بحث و مباحثہ ہوا۔نظامت کے فرائض ریاض اطہر نے انجام دیئے۔تقریب کی دوسری نشست میں ایک محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔مشاعرے کی صدارت اعجاز غلام محمد لالو نے کی۔ایوان صدارت میں عبدالرحمن ساحل ، رشید صدیقی موجود رہے۔مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان میں ناصر منور ،شائستہ شفق ،یاسر منتظر ،پال مزمل ،جاوید قلمی، ریاض انظنو، غلام محمد دلشاد ،راجہ یوسف ،راجہ مظفر ،اعظم فاروق ،شکیل آزاد اور غلام حسن لون پوری کے دیگر شعرا کے قابل ذکر ہیں۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر سید احسن شیدا نے انجام دئے۔تقریب میں میں مراز ادبی سنگم کے جنرل سیکرٹری اظہار مبشر کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھے۔اس موقع پر ندائے کشمیر کے ایڈیٹر معراج الدین فراز اور ہفت روزہ اخبار شہربین کے مدیر اعلی شکیل آزاد کی حوصلہ افزائی کی گئی۔