سری نگر:۲۲،فروری :حکومت جموں وکشمیر نے ’میراشہرمیرافخر‘پروگرام کے دوسرے مرحلے اورچلے گاﺅںکی اورB2V4 پروگرام کے چوتھے مرحلے کابگل بجادیاہے ،21فروری سے دونوں 8روزہ پروگراموں کاانعقاد میونسپل اورپنچایتی حدودمیں کیا جارہاہے،اوراسکے لئے افسران نامزد کئے گئے ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما( آئی اے ایس)نے اس حوالے سے20فروری2023 کو2 گورنمنٹ آرڈر جاری کئے ۔حکومتی آرڈر زیر نمبر 251-JK(GAD) آف2023میں لکھاگیاہے کہ اس کے ذریعے حکم دیا جاتا ہے کہ تمام انچارج افسروں اور وزٹنگ آفیسروںکو”میرا شہر میرا فخر“پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے تعینات کیا جائے گا۔آرڈر میں مزیدکہاگیاکہ انچارج اوروزٹنگ افسر 21سے28فروری2023 کے درمیان ایک دن کے لئے تفویض کردہ وارڈوںکا جسمانی طور پر دورہ کریں۔31مارچ 2023تک ، ہاو¿سنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،ٹاو¿ن ڈیولپمنٹ انڈیکس (TDI) کے لیے پہلے تشخیص کو حتمی شکل دے گا۔ حکومت کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما( آئی اے ایس)نے 20فروری2023کوجاری کردہ ایک اور حکومتی آرڈر زیر نمبر250-JK(GAD)آف2023میں کہاکہ 21سے28فروری2023 کے درمیان چلے گاﺅںکی اورB2V2پروگرام کا چوتھا مرحلہ ہوگا۔انہوںنے مزید لکھاکہ آرڈر کے ذریعہ یہ حکم دیا جاتا ہے کہ تمام انچارج افسروں کو تعینات کیا گیا ہے۔اوروہ بیک ٹو ولیج کے چوتھے مرحلے (B2V4) پروگرام کے تحت 21سے 28 فروری 2023 کے درمیان تفویض کردہ پنچایتوں کا دورہ کریں،اوروہ خود روزگار کی مانگ کی سنترپتی کو یقینی بنائیں۔