جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

پراپر ٹی ٹیکس کا اطلاق : بہتر بلدیاتی سہولیات اور بہتر زندگی کا ضامن

by Srinagar Mail
23/02/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ نے دو روز قبل جموں وکشمیر میں پرا پر ٹی ٹیکس کے اطلاق سے متعلق ایک نو ٹفکیشن جا ری کر دی ۔یہ آزادی کے بعد پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر میں پرا پر ٹی ٹیکس کا اطلا ق عمل میں لایا ج رہاہے تاہم نو ٹفکیشن جا ری ہونے کے ساتھ ہی کچھ مفادِ خصوصی رکھنے والے عنا صر نے لوگوں میں طرح طرح کے شکوک و شبہا ت پیدا کر نے اور بد ظنہ پھیلا نے کی کو ششیں شرو ع کر دی ہیں ۔جموں وکشمیر دنیا یا ملک کا پہلا علاقہ نہیں ہے جہاں پرا پر ٹی ٹیکس لئے جا نے کا عمل شروع کیا جا رہا ہو بلکہ دنیا بھر کے کسی بھی کو نے میں جا ئیں یا پھر بھا رت کے ہی مختلف شہروں یا ریا ستوں میں دیکھیں تو وہاں پر بھی لوگوں سے یہ ٹیکس کئی کئی سال سے با ضابطہ طور پر لیا جا رہا ہے ۔اس ٹیکس کا مقصد لوگوں کو تنگ طلب کر نا نہیں یا اُن پر غیر ضروری مالی بو جھ ڈالنا نہیں بلکہ متعلقہ علا قوں میں قائم بلدیاتی اداروں کو مالی طور سے مضبو ط کر نا ہو تا ہے تاکہ یہ ادارے اپنا معمول کا کام کاج بڑ ی آسانی اور بحسنِ خوبی انجام دے سکیں ۔جموں وکشمیر کے شہروں ،قصبہ جا ت اور میو نسپلٹیوں کے تحت آنے والے علاقوںمیں لوگوں کے معیار ِ زندگی کو بہتر بنانے اور انہیں طرح طرح کی بلدیاتی سہولیات جدید خطوط پر استوار کر کے مہیا کرا نے کے لئے ضروری ہے کہ یہ بلدیاتی ادارے مالی اعتبا ر سے مضبوط ہوں اور اس کے لئے ضروری ہے کہ ان اداروں کے تحت آنے والے علاقوں میں لوگوں سے کم قلیل ٹیکس وصول کیا جا ئے ۔چونکہ پراپرٹی ٹیکس کی صورت میں لی جا نے والی یہ رقومات بلدیاتی ادارے ہی جمع کر یں گے اور انہی کے تصرف میں دی جا ئیں گی ،لہذاء ان رقومات سے بلدیات کے اندر جدید اور بہتر بنیادی سہولیات فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ اختراعی ن وعیت کا بنیا دی ڈھا نچہ بھی کھڑا کیا جا ئے گا جو لوگوں کے ہی کام آئے گا ۔لہذاء عام لوگوں کو اس سلسلے میں پریشان ہو نے یا افواہوں پر کان دھر نے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں جا ن لینا چاہئے کہ یہ اقدام بھی حکو مت نے انہی کی بھلا ئی اور بہبو د کو مدِ نظر رکھتے ہو ئے کیا ہے ۔
جموں وکشمیر میں پرا پر ٹی ٹیکس کیوں ؟
دنیا بھر میں میو نسپلٹیاں اپنے وسائل کو بڑ ھا نے کی غر ض پراپر ٹی ٹیکس سے لیتی ہیں ۔جموںو کشمیر ملک کی واحد ریاست /یو نین ٹیر ٹری تھا جہاں پرا پر ٹی ٹیکس نہیں لیا جا تا تھا ۔خراب مالیات کی وجہ سے یو ٹی بھر میں اربن لوکل با ڈیز (ULBs) پوری طرح سے اپنا کام انجام نہیں دے پارہی تھیں ۔دوسرے ذرائع سے حاصل ہو نے والی آمدنی ان کے آپریشنل اخراجات کاپندرہ(15) فیصد سے بھی کم ہے ۔ایسے میں ترقیاتی عمل کے لئے درکا ر رقومات کہاں سے آتیں ؟۔کیا ہم کم مالیات اور خدمات کی عدم دستیابی کے دائو پیچ میں اٹکے رہنا چاہتے ہیں ؟کیا جموں وکشمیر میں پرا پر ٹی ٹیکس نہ لینے کی کو ئی وجہ ہے ؟بالکل بھی نہیں ۔
پراپر ٹی ٹیکس کیا ہے ؟
کسی بھی جمہوری نظام کی مو ثر کارکر دگی میں ایک مضبوط اور موثر مقامی سیلف گو رنمنٹ بنیادی کر دار کی حیثیت رکھتی ہے ۔اس طرح کے نظام کے وجود میں آنے کی ایک بنیا دی شر ط یہ ہے کہ خود حکو مت کے اداروں کے اختیا ر میں مناسب مالیات ہوں اور ان حکومتوں کے ذریعہ مقامی سطح پر کثیر رقومات اکٹھا کی جائیں کیونکہ یہ ان کے بہتر اورموثر کام کا ج و کا ر کر دگی کے لئے ضروری ہے ۔ا پر ٹی ٹیکس دنیا بھر میں میونسپل مالیات کاایک اہم ستون پر ہے ۔حکومت ہند اور اس کی جانب سے قائم کر دہ مالی کمیشنوں نے وقت وقت پر اس وسیلے کو بروئے کا ر لانے کی پر زور وکالت کر تے آئے ہیں ۔اسی پسِ منظر کے ساتھ اور اربن لوکل با ڈیز(ULBs) کو مضبوط بنانے اور عام لوگوں کی بہتری کی خاطر شہروں کے اندر تر قیاتی عمل کو تیز کر نے کے لئے حکومت نے جموں وکشمیر کے مر کزی زیر انتظام علاقے میں پرا پر ٹی ٹیکس نافذ کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیا معقول وسائل کے بغیر کوئی تر قی ممکن ہے ؟بالکل بھی نہیں !
کیا جمع شدہ رقومات حکومت لے جائے گی ؟
بالکل بھی نہیں !رقومات اربن لوکل با ڈیز کی طرف سے جمع کی جائیں گی ،انہی کے پاس رہیں گی اور پھر انہی کی تر قیاتی ضروریا ت کے لئے استعمال کی جائیں گی ۔اگر ٹیکس لوگوں سے لی جارہی ہے اور صرف انہی کی بہتری کیلئے استعمال کی جارہی ہے ،ان کا معیار ِ زندگی بہتر بنانے کے لئے خرچ کی ہوگی تو پھر اس میں مسئلہ کیا ہے ؟۔
کیا یہ بہت زیادہ ہے ؟
نہیں !بالکل بھی نہیں !پراپر ٹی ٹیکس رہائشی املاک کی صورت میں پراپر ٹی کے قابلِ ٹیکس سالانہ ویلیو(TAV)کے5%اور غیر رہا ئشی جائیداد کی صورت میں قابلِ ٹیکس سالانہ ویلیو(TAV) پر 6% عائد کر نے کی تجویز ہے۔در حقیقت ،ٹیکس کی شر حیں کا رپوریشنوں میں بھی ملک میں سب سے کم ہیں ۔ہماچل میں لی جانے والی ٹیکس سے لگ بھگ آدھی اور ملک بھر کے مقابلے میں ایک چوتھائی سے ایک چھٹائی تک جیسے کہ گجرات ،مہاراشٹراور کر ناٹکااور دہلی۔ایک مر تبہ پھر ،ٹیکس کی شر حیں میو نسپل کا ئونسلوںمیں 25فیصدکم اور میونسپلٹیوں میں 50فیصد کم ۔علاوہ ازیں ،یہ ایک تر قی پسند اقدام ہے ۔ایک ہزار مر بع فٹ رقبے والے رہائشی مکانات کو ٹیکس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔چھوٹے اثاثہ جات پر ٹیکس کی چھوٹی شرحیں لاگو کی جارہی ہیں ۔قابلِ ٹیکس سالانہ قدر کو سرکل شرحوں کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے ۔جتنی چھوٹی سر کل ریٹ اتنا ہی کم ٹیکس ہو گا ۔اس کے علاوہ ایک جامع انداز میں سالانہ قابل ٹیکس قیمت پر پہنچنے کے لئے اثاثوں کی عمر ،ہیت ِ استعمال اور تعمیر کی قسم کو بھی ملحوظِ نظر رکھا جا رہاہے ۔اگر گاندھی نگر جموں یا سر ینگر کے راجباغ علاقہ میں ایک کنال اراضی پر قائم رہا ئشی بنگلے کے مالک کوماہانہ 500رو پے کا پراپر ٹی ٹیکس دینا پڑ ے گا تو کیا یہ زیا دتی ہے ؟۔یاکیا یہ زیا دتی ہے کہ اگر 3BHKاپارٹمنٹ کے مالک پر ماہانہ 100روپے یا اس سے بھی کم ٹیکس عائد کیا جائے ۔غیر منصفانہ ؟بالکل بھی نہیں !اسی طرح سے تمام قسم کی عبا دت گا ہیں ،بشمول مندر،مساجد ،گر دوارے ،چرچ ،زیارت گاہیں وغیرہ پراپر ٹی ٹیکس کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہیں ۔
اسی طرح سے چھوٹی کمر شل تعمیرات خاص طور سے 100مر بع فٹ اور200مر بع فٹ کی دکانوں پر بہت قلیل ٹیکس عائد کر کے راحت دی گئی ہے ۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اکثر دکانیں خاص طور سے پرانے بازاروں اور گر د نواح کے علاقوں میں آنے والی دکانیں اِسی زمر ے میں آتی ہیں ۔

پر ٹی ٹیکس کے اطالا ق سے حکومت کا منشا ء عام لوگوں کو تنگ طلب کرنا یا ان پر اضافی ما لی بو جھ ڈالنا نہیں ہے بلکہ اس سارے عمل کے پیچھے یہی مقصد کا ر فر ما ہے کہ شہروں ،قصبہ جا ت اور میو نسپل حدود میں رہنے والے شہریوں کو بہتر سے بہتر بلدیا تی سہولیات دستیاب ہو ں ۔حکو مت یہ با ت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ غریب یا متو سط طبقے کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ اس عمل سے بالکل بھی متا ثر نہیں ہو ں گے

چونکہ پراپر ٹی ٹیکس سالانہ بنیا د پر لیا جائے گا اور اسے دو برابر قسطوں میں ادا کر نا ہو گا لہذاء عام شہری کے لئے یہ بو جھ نہیں ہو گا ۔علاوہ ازیں ،ایکٹ کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی قبل از وقت ادائیگی پر 10فیصد چھوٹ بھی دی جائے گی ۔
یہ نئی پرا پر ٹی ٹیکس پالیسی بلدیاتی اداروں کو بہتر میو نسپل خد مات کے لئے ٹیکس مالیات اکٹھا کر نے میں مدد گا ر ہو گی اور اس کا شہریوں پر کو ئی مضر اثر بھی نہیں پڑ ے گا۔بہتر بلدیاتی سہولیات سے اضافی سرمایہ کا ری کی امید ہے اور اس سے زیادہ سے زیا دہ لوگ جموں وکشمیر میں تجارتیں قائم کر یں گے ۔پراپر ٹی ٹیکس سے حاصل ہونے والی رقومات سیبنیادی ڈھانچہ بہتر ہوگا اور اس سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے مہیا کی جا نے والی خدمات میں بھی بہتری آئے گی ۔آئو !ہم سبھی جموں وکشمیر میں ہو رہے شہری نشاۃثانیہ کا حصہ بنیں ۔
مندرجہ بالا کوائف اور اعداد و شما ر سے یہ با ت ثابت ہو جا تی ہے کہ پرا پر ٹی ٹیکس کے اطالا ق سے حکومت کا منشا ء عام لوگوں کو تنگ طلب کرنا یا ان پر اضافی ما لی بو جھ ڈالنا نہیں ہے بلکہ اس سارے عمل کے پیچھے یہی مقصد کا ر فر ما ہے کہ شہروں ،قصبہ جا ت اور میو نسپل حدود میں رہنے والے شہریوں کو بہتر سے بہتر بلدیا تی سہولیات دستیاب ہو ں ۔حکو مت یہ با ت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ غریب یا متو سط طبقے کے ساتھ تعلق رکھنے والے لوگ اس عمل سے بالکل بھی متا ثر نہیں ہو ں گے اور لوگوں کو مفا دِ خصوصی رکھنے والے عنا صر کی جانب سے چھو ڑے جا رہے شوشوں اور افواہوں پر ذرا بھی کان نہیں دھر نا چاہئے ۔لوگوں کو یہ یقین رکھنا چاہئے کہ حکو مت ہر کام عام لوگوں کی بہبو د اور بھلا ئی کے لئے ہا تھ میں لیتی ہے اور پر اپر ٹی ٹیکس وصول کئے جا نے کے پیچھے بھی اس کے سوا کو ئی اور مقصد کا ر فر ما نہیں ہے ۔

 

 

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

منشیات فروشی کی رقم کاملی ٹنسی اورممنوعہ سرگرمیوں کیلئے استعمال

Next Post

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے پولےس ڈسڑکٹ اونتی پورہ کا دورہ کےا

Related Posts

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سالانہ امرناتھ یاترا2023 کیلئے فل پروف سیکورٹی

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

Next Post
ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے پولےس ڈسڑکٹ اونتی پورہ کا دورہ کےا

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے پولےس ڈسڑکٹ اونتی پورہ کا دورہ کےا

پلوامہ میں عظیم الشان نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام

ہندوستان بہت برداشت و صبر کرنے والااورلڑائی جھگڑے کامخالف ملک:وزیر خارجہ

ہندوستان بہت برداشت و صبر کرنے والااورلڑائی جھگڑے کامخالف ملک:وزیر خارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail