سیدا عجاز
ترال //ڈی آئی جی جنوبی کشمےر ر نے پی ڈی اونتی پورہ کا دورہ کیا، ترال میں تفریحی ہال کا افتتاح اور جے آئی سی کا معائنہ کیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی کشمیر رینج شری رئیس محمد بٹ)آئی پی ایس (نے ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف کے ہمراہ ترال میں تفریحی ہال کا افتتاح کیا۔تفریحی ہال کا افتتاح کرنے کے بعد ڈی آئی جی نے پی سی ترال کے جوانوں کے ساتھ دربار منعقد کیا، دربار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی جنوبی کشمیر نے جوانوں اور افسران کو اپنے فرائض پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ عوام کا اعتماد حاصل کریں۔ انہوں نے افسران اور جوانوں کو بھی تلقین کی کہ وہ مخلصانہ کوششوں کے ساتھ اچھا کام کرتے رہیں اور فرائض کی انجام دہی کے دوران چوکس رہیں۔بعد ازاں ڈی آئی جی نے جے آئی سی اونتی پورہ کا دورہ کرکے افسران اور جوانوں کے ساتھ بات چیت کی اور جے آئی سی میں ریکارڈ کا معائنہ کیا اور جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔انہوں نے افسران سے کہا انسداد عسکریت پسندی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ امن دشمن عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مزید لگن کے ساتھ کام کریں۔