6سری نگر، بانڈی پورہ:۱۲، فروری: گجرات کے رہنے والے ایک47 سیاح کی منگل کو سری نگر کے اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہوگئی۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایاکہ گجرات کے شہر احمدآباد سے تعلق رکھنے والا سیاح47سالہ محمد مقصود حسین جو سری نگر کے ہوٹل میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ٹھہرا ہوا تھا، نے سینے میں درد کی شکایت کی۔ اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی ہے۔اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی کے گرورہ علاقے میں اُسوقت صف ماتم بچھ گئی ،جب یہاں ایک28سالہ خاتون کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقعہ ہو گئی۔ا س سلسلے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق متوفی کی شناخت28سالہ رومی جان بیوی ریاض احمد ڈار ساکنہ گاروڑہ بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ جواں سالہ خاتون اپنے گھر میں بے ہوش ہو گئی اور اس کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروںنے خاتون کومردہ قرار دے دیا ۔معلوم ہواکہ متوفی خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔دریں اثناءسری نگرکے سنگم عیدگاہ علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں 6 سالہ بچی لقمہ اجل بن گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ایک 6 سالہ بچی علیزہ دختر فردوس احمد ڈار ساکن ٹاکنواری کو سنگم کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ کمسن بچی کو جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پولیس نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع اورالمناک حادثے کاموجب بننے والے موٹر سائیکل سوارکی تلاش کر دی گئی ہے۔