سید اعجاز
ترال// اعجاز احمد زرگر)جے کے پی ایس (نے اونتی پورہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا چارج سنبھالا۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ پہنچنے پر نئے ایس ایس پی اونتی پورہ کا ایس ڈی پی او اونتی پورہ، ایس ڈی پی او ترال، ایس ڈی پی او پامپور، ڈی وائی ایس پی ڈی اے آر اونتی پورہ سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا۔نئے ایس ایس پی کو پولیس ضلع اونتی پورہ کے جموں و کشمیر پولیس کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔چارج سنبھالنے کے بعد، ایس ایس پی اونتی پورہ نے پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے پولیس افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ بلائی اور افسروں کو لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے لگن اور جوش کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ کیا۔