پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کے لیے استعمال کیا جائے گا: حکومت
ٹیکس سال میں صرف ایک بار ادا کیا جائے گا۔صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بیدھوری
میونسپل کارپوریشن، کمیٹیوں کے کھاتوں میں موجود رقم صرف ترقیاتی مقصد کے لیے استعمال کی جائے گی: ایس ایم سی
حکومت نے ہفتہ کو کہا کہ پراپرٹی ٹیکس نافذ کرنے کا مقصد لوگوں کے لئے بہتر سہولیات کو یقینی بنانا ہے سنیچر کے توز یہاں ٹی آر سی میٹنگ ہال میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، ڈویژنل کمشنر، کشمیر وی کے بیدھوری جو ایس ایم سی کمشنر، اطہر عامر خان کے ہمراہ تھے نے بتایا کہ پراپرٹی ٹیکس عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر سہولیات کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ٹیکس سال میں صرف ایک بار ادا کیا جائے گا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ 1/3 آبادی پہلے ہی سے پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ ہے کیونکہ ان کی جائیداد کا رقبہ 1000 مربع فٹ سے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر ملک میں آخری نمبر پر ہے جہاں پر پراپرٹی ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ دیگر مقامات کے برعکس پراپرٹی ٹیکس بہت کم ہے۔ پراپرٹی ٹیکس ان لوگوں سے وصول کیا جائے گا جن کے گھر 1500 مربع فٹ سے زیادہ بنائے گئے ہیں۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس سال میں صرف ایک بار ادا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمع کی گئی رقم عوام کے لیے استعمال کی جائے گی اور یہ رقم صرف کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں کے کھاتے میں رہے گی۔بیدھوری نے مزید کہا کہ پراپرٹی ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، جو لوگوں کے لیے قابل قبول ہو، ان کو بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے۔