جموں:۵۲، فروری: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتے کے روز مشتبہ ملی ٹنٹوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے شوپیان کے شہری سنیل پنڈت کی اہلیہ شریمتی سنیتا پنڈت کو تقرری کا خط سونپا۔ جے کے این ایس کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے راج بھون جموں میں مقتول شہری کی اہلیہ کو تقرری کاآرڈر سونپتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ کو جموں وکشمیر انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔سنیل پنڈت کی اہلیہ اور دیگر کچھ افرادخانہ بھی راج بھون میں موجود تھے۔