بارہمولہ،بڈگام :۵۲،فروری: سرحدی علاقہ اوڑی میں منشیات فروشوں کیخلاف جاری مہم میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ایک منشیات اسمگلر کوگرفتار کرکے اُسکے گھر سے 850گرام براﺅن شوگر اورتقریباً15لاکھ روپے نقدبرآمد کرکے ضبط کئے ۔اس دوران بڈگام میں یک منشیات فروش کو2کلوگرام ممنوعہ نشہ آورمادہ سمیت گرفتار کیاگیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ایک اور پیش رفت میں بارہمولہ پولیس نے کمل کوٹ اوڑی میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے کہاکہ24اور25فروری2023کی درمیانی رات کو، مقصود احمد بھٹی ولد بھاگ علی ساکنہ مدیان کمال کوٹ اوڑی کے گھر پر منشیات کی موجودگی سے متعلق ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر ایس ڈی پی اﺅ اوڑی شوکت علی(جے کے پی ایس) کی نگرانی میں پولیس پارٹی زیرقیادت انچارج پولیس پوسٹ کمل کوٹ پولیس سب انسپکٹر شبھم سیٹھ، نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مذکورہ مکان پر چھاپہ مارا۔ گھر کی تلاشی کے دوران نقد رقم14 لاکھ76 ہزار اور850 روپے اور 850 گرام ممنوعہ براو¿ن شوگر جیسامادہ برآمد ہوا جسے مجسٹریٹ اور مذکورہ بالا کی موجودگی میں ضبط کیا گیا۔ مذکورہ منشیات فروش کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 22/2023تحت 8/21,29 این ڈی پی ایس ایکٹ پولیس اسٹیشن اوڑی میں درج کیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی۔ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان میں مقیم ہینڈلرز ایسے سمگلروں کے ذریعے جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں منشیات کی لت پھیلانے کے لیے منشیات جموں و کشمیر میں دھکیل رہے ہیں۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔اس دوران بڈگام میں یک منشیات فروش کو2کلوگرام ممنوعہ نشہ آورمادہ سمیت گرفتار کیاگیا۔پولیس نے کہاکہ سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، بڈگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا۔پولیس کے مطابق چاڈورہ بڈگام میں گرڈ سٹیشن کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران تھانہ چاڈورہ کی پولیس پارٹی نے مشکوک حالت میں گھومتے ایک شخص کو روکا جس کے ہاتھ میں ایک نائیلان بیگ تھا۔ اس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے نائیلان بیگ میں چھپایا گیا تقریباً2 کلو گرام وزنی ممنوعہ مادہ (نیم پسی ہوئی بھینگ) برآمد ہوا۔ اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا اور بعد میں اس کی شناخت محمد اقبال وانی ولد نور محمد ساکنہ گامندر محلہ، چاڈورہ کے طور پر ہوئی۔ملزم کیخلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 24/2023 این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن چاڈورہ میں درج کیاگیا اور تفتیش شروع کردی گئی ہے