بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

60فیصدلوگوں کو سالانہ 600 سے1000 روپے کے درمیان جائیدادمحصول کے بطور معمولی رقم ادا کرنا ہوگی

جموں و کشمیر کی 40 فیصد آبادی پراپرٹی ٹیکس سے مستثنیٰ،کل ایک لاکھ10ہزار دکانوں میں سے76 فیصد کو پراپرٹی ٹیکس کے طور پر بہت کم رقم ادا کرنی ہوگی:لیفٹنٹ گورنر

by Srinagar Mail
27/02/2023
A A
کوروناوائرس کے اثر میں کمی : لیفٹنٹ گورنرامسال امرناتھ یاترا کیلئے پُرامید
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۷۲، فروری:جے کے این ایس : جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کویہ واضح کیا کہ جموں و کشمیر کی40 فیصد آبادی کو کوئی پراپرٹی ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑے گا اور باقی 60 فیصدلوگوں کو سالانہ 600 سے1000 روپے کے درمیان معمولی رقم ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ طے شدہ ٹیکس کی رقم شملہ، امبالہ اور دہرادون کے ذریعہ ادا کئے جانے والے ٹیکس کا10واں حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پلوامہ میں کشمیری پنڈت بینک گارڈ سنجے شرما کے قتل کوبدقسمتی قراردیتے ہوئے قتل کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔جے کے این ایس کے مطابق یہاں جھیل ڈل کے کنارے پر واقع ایس کے آئی سی سی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ جموں و کشمیر کے شہروں میں 5.20 لاکھ گھر ہیں۔ ان میں سے2لاکھ3ہزار680 لاکھ گھر یارہائشی مکان1000 مربع فٹ سے چھوٹے ہیں جس کا مطلب ہے کہ 40 فیصد مکانات پر کوئی پراپرٹی ٹیکس نہیں ہے۔منوج سنہا نے ساتھ ہی کہاکہ1.60 لاکھ دکانوں میں سے 46 فیصد سالانہ700 روپے سے کم پراپرٹی ٹیکس ادا کر رہے ہوں گے، جبکہ مزید 30 فیصد دکانیں 2000 روپے سالانہ سے کم ٹیکس ادا کر رہی ہوں گی۔انہوںنے مزید کہاکہ2لاکھ3680 گھرانوں میں سے 80 فیصد کو صرف 600 روپے کی معمولی رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ باقی کو 1000 روپے سالانہ پراپرٹی ٹیکس کے طور پر معمولی رقم ادا کرنا ہوگی۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہاکہ اگر میں اس کا موازنہ شملہ، دہرادون یا امبالہ سے کروں، یہ ان جگہوں کا دسواں حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر عام لوگوں کو کوئی پریشانی ہے تو وہ انتظامیہ کو لکھیں۔دکانوں سمیت کمرشل جگہوں کے بارے میں، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تقریباًایک لاکھ10ہزار دکانیں ہیں جن میں سے 42 فیصد دکانیں 100 مربع فٹ سے کم ہیں،اوران دکانوں کو سالانہ 700 روپے سے کم پراپرٹی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔انہوںنے مزید کہاکہ کل ایک لاکھ10ہزار دکانوں میں سے76 فیصد کو پراپرٹی ٹیکس کے طور پر بہت کم رقم ادا کرنی ہوگی جبکہ مزید30 فیصد دکانیں2000 روپے سالانہ سے کم ادا کر رہی ہوں گی۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ جمع ہونے والی رقم براہ راست میونسپل کارپوریشن کے کھاتوں میں جائے گی اور اسے علاقوں کی ترقی کے لئے استعمال کیا جائے گا، جہاں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ میں جموں و کشمیر کے عام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور ایک بہتر جموں و کشمیر کی تعمیر میں مدد کریں۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کشمیری پنڈت بینک گارڈ سنجے شرما کے قتل کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم کیا اور اس واقعہ کوبدقسمتی قرار دیا۔انہوںنے کہاکہ پلوامہ میں اتوار کو سنجے شرماکی ہلاکت ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔ اس قتل کی مذمت کے لیے الفاظ کافی نہیں۔منوج سنہا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جس نے بھی یہ حرکت کی ہے، ہماری سیکورٹی فورسز ان کوکیفر کردار تک پہنچائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس طرح کے واقعات لوگوں کے ذہنوں میں سیکورٹی کے بارے میں شکوک پیدا کر سکتے ہیں، انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز360 ڈگری اپروچ کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مزید کہا کہ آج کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن ہم اسے ایک مثالی صورتحال بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ترال میں قصور وار تاجروں سے 6ہزار روپے بطورجرمانہ وصول

Next Post

جموں و کشمیر کو جلد ہی24گھنٹے بجلی ملے گی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Related Posts

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

یوگا کو عالمی سطح پر مقبول بنانے کا سہرا وزیراعظم نریندر مودی کے سر:راجناتھ سنگھ

جموں و کشمیر بھر میں یوگا کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

Next Post
خواتین کے عالمی دِن پر  لیفٹنٹ گورنر کا پیغام

جموں و کشمیر کو جلد ہی24گھنٹے بجلی ملے گی:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

جموںو سری نگرشہراور سانبہ، کٹھوعہ، ادھم پور ، اکھنور، کپواڑہ ، لکھن پور اور کھورقصبہ جات میں پہلے ہی دستیاب

سرگرم ملی ٹنٹوںکوگھروںمیں پناہ اوررسدفراہم کرنے کاالزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail