جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

منگل کے روزجموں وکشمیر کے دورے پر پہنچی مرکزی وزارت داخلہ کی ٹیم3روزکیلئے جموںمیں خیمہ زن

لیفٹنٹ گورنر اورچیف سیکرٹری کیساتھ اہم معاملات پرتبادلہ خیال،

by Srinagar Mail
01/03/2023
A A
مرکزی وزیر داخلہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطحی ٹیم کا3روزہ دورہ جموں وکشمیر شروع
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں:یکم مارچ:مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی ہدایت پر جموں وکشمیرکے3روزہ دورے پر پہنچی ،وازارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے منگل کوجموں پہنچنے کے بعد یہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اورچیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ سیول سیکرٹریٹ جموںمیں سینئر افسران کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوںکے دوران جموں وکشمیرکی مجموعی سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ کشمیری تارکین وطن، پاکستان اورپاکستانی زیر کنٹرول جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے مہاجرین،رفیوجیوں اور دیگر بے گھر افرادکی بازآبادکاری کیلئے نافذ کی جانے والی اہم اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیاگیاجبکہ چیف سیکرٹری اوراعلیٰ سیول حکام کیساتھ میٹنگوںکے دوران مرکزی ٹیم نے جموں وکشمیرمیں جاری مرکزی معاونت والی اسکیموں کی عمل آوری، صنعتی سرمایہ کاری، بجلی کے منصوبوں، سیاحتی شعبے کی ترقی کوبھی زیرغور لایاگیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مرکزی وزارت داخلہ کے حکام کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم مرکزی وزارت داخلہ میں جوائنٹ سکریٹری (جموں، کشمیر اور لداخ) پرشانت لوکھنڈے کی سربراہی میں جموں وکشمیر کے اپنے تین روزہ دورے کے سلسلے میں سرمائی راجدھانی جموں پہنچی ۔بتایاجاتاہے کہ مرکزی ٹیم نے منگل کی سہ پہر راج بھون جموں میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی اور بتایاجاتاہے کہ اس ملاقات میں جموں وکشمیر سے جڑے سبھی معاملات بشمول سیکورٹی صورتحال اور جاری ترقیاتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ لیفٹنٹ گورنر نے مرکزی ٹیم کو کشمیری تارکین وطن، پاکستان اورپاکستانی زیر کنٹرول جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے مہاجرین،رفیوجیوں اور دیگر بے گھر افرادکی بازآبادکاری کیلئے روبہ عمل لائے جارہے اقدامات کے بارے میں بتایا۔تاہم اس میٹنگ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔جموں وکشمیر کے اپنے 3 روزہ دورے کے دوران صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے تعینات کردہ وزارت داخلہ کی ٹیم نے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا سے الگ سے ملاقات کی تاکہ وہ ترقیاتی کاموں بشمول مرکزی معاونت والی اسکیموں اوروزیراعظم ترقیاتی پیکیج کی عمل آوری کے بارے میں جانکاری حاصل کریں ۔ایک میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیاگیاکہ چیف سیکرٹری کیساتھ میٹنگ میں مرکزی ٹیم نے مختلف مرکزی فنڈڈ اسکیموں کے تحت چلائے جانے والے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔چیف سیکرٹری نے ٹیم کوبتایاکہ تقریباً تمام پروجیکٹ اضافی لاگت سے بچنے کےلئے ٹائم لائن پر پورا اُترنے کے لئے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بعدازاں ، وزارت داخلہ کی ٹیم نے صنعتی سرمایہ کاری، بجلی کے منصوبوں، سیاحتی شعبے سے متعلق کاموں، انسداد تجاوزات مہم، جسے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، اور لینڈ رولز پر پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کےلئے کچھ انتظامی سیکرٹریوں سے ملاقات کی۔بمطابق میڈیا رپورٹ ذرائع نے بتایاکہ اس میٹنگ کے دوران کشمیری تارکین وطن، پاکستان اورپاکستانی زیر کنٹرول جموں و کشمیرسے تعلق رکھنے والے مہاجرین،رفیوجیوں اور دیگر بے گھر افرادکی بازآبادکاری کیلئے نافذ کی جانے والی اہم اسکیموں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیاگیا۔اس دوران معلوم ہواکہ اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے روزمرکزی ٹیم جس میں ڈائریکٹر سیکورٹی بھی شامل ہیں ،نے بدھ کوجموںمیں ایڈیشنل چیف سکریٹری (ہوم) آر کے گوئل اور جموں وکشمیرپولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ سمیت سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ سیکورٹی جائزہ میٹنگ میں جموں و کشمیرکے تازہ سیکورٹی منظر نامے کے تناظر میں مجموعی صورتحال ،انسداد ملی ٹنسی کارروائیوں ،پنڈتوںکی ہلاکتوںکے واقعات کاجائزہ لیاگیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی طرف سے تعینات،مرکزی وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطحی ٹیم 3 دن کےلئے جموں میں رہے گی اور 2 مارچ کو نئی دہلی واپس روانہ ہوگی۔جہاں مرکزی ٹیم جموںوکشمیر کی تازہ سلامتی صورتحال ،ترقیاتی کاموںکی عمل آوری اور مرکزی معاونت والی اسکیموں پر پیش رفت کے برے میں تفصیلی رپورٹ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کو پیش کرے گی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

اسمبلی انتخابات عوام اورحکومت کے درمیان رابطے کے فقدان کاواحد حل

Next Post

3 سالوں میں 30ہزار سے زائد خالی اسامیاں پُر، مزید 20ہزار آسامیوں کےلئے3،4ماہ میں بھرتی کا اعلان

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

اگر ریاست کو بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کی ضرورت ہے تو میں الگ ہو جاو¿ں گا۔ عمر عبداللہ

G7 سمٹ گلوبل ساؤتھ کیلئے اہم مسائل پر غور کرنے کا بہترین موقع ہے۔ مودی

آپریشن سندور نے ہندوستان کی سخت پالیسی کودنیاپر واضح کردیا

Next Post
نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

3 سالوں میں 30ہزار سے زائد خالی اسامیاں پُر، مزید 20ہزار آسامیوں کےلئے3،4ماہ میں بھرتی کا اعلان

جنرل زوروار سنگھ کی یاد میں تقریب ،جنرل ہندوستان کی طاقت اور خود اعتمادی کا مجسمہ:لیفٹنٹ گورنر

لوگ غلط معلومات پھیلانے والے مخصوص مفادات کا شکار نہ ہوں:لیفٹنٹ گورنر

پدگام پورہ اونتی پورہ میں ازجان سپاہی کوافسران کاخراج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail