جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں و کشمیر میں اپنی نوعیت کا انتہائی خوفناک اور چونکا دینے والا واقعہ رونما

تُرکھان کے ہاتھوں سوئی بھگ بڑگام میں طالبہ کا بہیمانہ قتل

by Srinagar Mail
12/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر :12مارچ: کے این ایس : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سوئی بھگ میں اپنی نوعیت کے پہلی انتہائی خوف ناک واقعے میں ایک درندہ صفت ترکھان نے 30سالہ طالبہ کاقتل کیا ہے اور جرم کو چھپانے کے لئے اس کی لاش کو ٹکڑے کے الگ الگ جگہوں پر چھپایا تھا پولیس نے جرم میں ملوث ایک تُرکھان کو گرفتار کر کےواقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات شروع کیا۔واقعے کے حوالے سے اتوار کی صبح خبر منظر عام پر آنے کے ساتھ پورے جموںو کشمیر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ لوگ ملزم کو پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔اس دوران اس واقعے کے خلاف سوئی بھگ علاقے میں مکمل ہڑتال رہی جہاں لوگوں سے اس وحشیانہ قتل کے خلاف زور داراحتجاج کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے اتوار کو بتایا کہ 8 مارچ کو سوئی بگ بڈگام کے تنویر احمد خان نامی شہری نے پولیس پوسٹ سوئی بگ کو ایک درخواست دی جس میں کہا گیا کہ اس کی بہن (نام مخفی)، عمر 30 سال 7 مارچ 2023کوگھر سے کوچنگ کلاسز لینے کے لیے نکلی لیکن اس کے بعدگھر واپس نہیں آئی۔ اسی مناسبت سے پولیس نے بتایا ” گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔” پولیس نے45 شبیر احمد وانی ولد عبدالعزیز وانی ساکنہ موہند پورہ بڈگام سمیت کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ مسلسل پوچھ گچھ کے بعد شبیر نے لاپتہ لڑکی کو قتل کرنے کا اقبالِ جرم کرلیا”. پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ملزم نے طالبہ کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے مختلف مقامات پر دفن کر دیئے۔پولیس کے مطابق ، "ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کے جسم کے ٹکڑے برآمد کئے گئے۔”اس مقدمے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہے اس دوران اتوار کے صبح جب یہ خبر منظر عام پر آئی ہے پورے جموں و کشمیر میں انتہائی غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے پورا کشمیر ماتم قدے میں تبدیل ہوا لوگ اس خبر کو سننے کے بعد کانپ اٹھے ہیں ۔جبکہ طالبہ کے آبائی گاﺅں میں مرد و زن گھروں سے باہر آئے اور زار و قطار رو رہے ہیں ہر سو ماتم ہی ماتم تھا ہر آنکھ نم تھی ۔لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ ملزم کو پھانسی دی جائے تاکہ کشمیر میں دو بارہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو جائے ۔افراد خانہ کے مطابق قاتل ان کے گھر کئی بار مختلف رشتے لیکر آتا تھا انہوں نے بتایا کہ علاقے میں مزکورہ ترکھان نے گھر ھر ٹائل لگائے تھے ۔طالبہ نے ایم اے بی ایڈ کیا تھا اور آج کا کمپوٹر کی تربیت حاصل کر رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر سماج کے ہر طبقے سے اس خبر کو دیکھنے کے بعد شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔لوگ مطالبہ کر رہے ہیں ملزم ایسی قانونی سزا دی جائے تاکہ دو بارہ یہاں اس قسم کا کوئی جرم دوبارہ نہ ہوں ۔وادی کشمیر میں اچانک چند سال سے جرائم کا گراف تیزی کے ساتھ بڑھنے لگا ہے جس کی طرف سماج کے فرد کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کام کرنا چاہے خیال رہے گزشتہ سال راج دھانی دلی میں بھی اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جس نے ہر جسم میں حساس دل رکھنے والے انسان کو ہلا کے رکھ دیا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

بی جے پی کی جانب سے اونتی پورہ میں ماینارٹی مورچے کا اجلاس

Next Post

پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر تنقید:حکومت عوام سے رائے طلب کرتی ہے

Related Posts

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سلامیہ انگلش میڈیم ہائی سکول لرگام ترال میں ایک روزہ کانفرنس منعقد

سرپنچ اورپنچ ملی ٹینٹوں کاآسان نشانہ ،محفوظ رہائش فراہم کی جائے گی:آئی جی پی

سالانہ امرناتھ یاترا2023 کیلئے فل پروف سیکورٹی

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین، پلوامہ میں سیمینار منعقد

Next Post
پراپرٹی ٹیکس عوام کے مفاد میں ہے،لوگوں کو گھبرانے کی ضروت نہیں

پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ پر تنقید:حکومت عوام سے رائے طلب کرتی ہے

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے پُرمنڈل اتر بھنی کا دورہ

سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے پُرمنڈل اتر بھنی کا دورہ

71ویں B.N. ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ

71ویں B.N. ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail