ترال: ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج کارمولہ، بٹھنور، پانیر، بجونی اور مندورہ علاقوں کا دورہ کرکے عوامی وفود کے علاوہ کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران موصوف نے بٹھنور ہسپتال، اور آس پاس کے کئی اسکولوں کے ساتھ ساتھ بجونی سٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ ادھر کارمولہ میں انہوں نے ایک تقریب کے دوران ترال علاقے کے مختلف گاؤں کے کرکٹ اور والی بال ٹیموں میں اپنے امرت چیرٹیبل ٹرسٹ میں سے سپورٹس کٹ تقسیم کئے ہیں۔ اس موقع پر ڈکٹر سنگھ نے کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی، اور ان پر زور دیا کہ وہ کھیل کود میں شمولیت کریں اور سپورٹس کو اپنا کیریئر بنائیں۔ انہوں نے بتایا کہ کھیل کود سے انسان کی جسمانی اور زہنی صحت بھی ٹھیک رہتی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ ان علاقوں میں سپورٹس گروانڈ بنانے کے لیے وہ انتظامیہ سے بات کریں گے تاکہ جلد ہی یہاں کھیل کا میدان تعمیر کیا جاسکے۔