اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

علیحدگی پسندانہ اورانتہا پسندانہ سرگرمیوں میں واضح کمی :مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ

تشدد میں کمی، ہتھیار چھوڑ نے کے رُجحان میں اضافہ ،کہاعلیحدگی پسندی، دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا

by Srinagar Mail
13/03/2023
A A
جموں کشمیر کے امن میں اب کوئی خلل نہیں ڈال سکتا ،6سے8ماہ میں اسمبلی چنائو ہونگے
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۳۱،مارچ:مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہاہے کہ علیحدگی پسندی اور دہشت گردی سے مضبوطی سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق گزشتہ روز حیدر آبادمیں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (CISF) کے54 ویں یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور ملک مخالف سرگرمیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ مرکز نے گزشتہ9سالوں میں کئی داخلی سلامتی کے چیلنجوں سے کامیابی کے ساتھ نمٹا ہے۔امت شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی دہشت گردی کے تئیں زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔ملک کے کچھ حصوں میں سیکورٹی کی صورتحال کے بارے میں بات کرتے ہوئے، مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ کہ کشمیر میں تشدد، شمال مشرقی اور بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تشدد میں کمی آرہی ہے، اور لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث افراد کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، بہت سے لوگ ہتھیار چھوڑ کر قومی دھارے میں واپس آ رہے ہیں۔یہ کہتے ہوئے کہ کوئی بھی ملک ترقی کر سکتا ہے صرف اس صورت میں جب اس کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور صنعتی اداروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، امت شاہ نے کہا کہ سی آئی ایس ایف کی53 سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ اس نے ملک کی اقتصادی ترقی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔مرکزی وزیرداخلہ کاکہناتھاکہ ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور قومی اہمیت کے دیگر اداروں کی حفاظت بہت اہم ہے، اگروزیراعظم مودی کی طرف سے مقرر کردہ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو پورا کرنا ہے۔مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے مزید کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کےلئے سی آئی ایس ایف کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ اس تناظر میں، انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ پہلے ہی ایک ایکشن پلان بنا چکی ہے۔ اگلے 10 سالوں میں سی آئی ایس ایف کو ترقی کے کئی مواقع دستیاب ہوں گے۔امت شاہ نے مزید کہا کہ سیکورٹی پروٹوکول کو جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے روبوٹکس، مصنوعی ذہانت سے لیس کرکے ناقابل تسخیر بنایا گیا ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آج ملک کے سامنے کئی چیلنجز ہیں، جیسے کہ جعلی کرنسی کی تجارت، دراندازی اور منشیات، اور ایک روشن تاریخ کے ساتھ، سی آئی ایس ایف نے ملک کو محفوظ بنایا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

پولیس نے پامپور میں روڈ ریس ایونٹ کا اہتمام کیا

Next Post

ڈاکٹر ہربخش کی جانب سے کھلاڑیوں میں کئی سپورٹس کٹ تقسیم

Related Posts

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

کشمیر میں سوج آگ اُگل رہا ہے شہر و دیہات میں شدت کی گرمی سے ہاہا کار

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

HADP کشمیر میں 13 لاکھ کسان خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی سنہا

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر لوگوں کو مستقل شلٹر دی جائے گی: مرکزی وزیر

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے 4500سے زیادہ یاتریوںکو سخت سیکورٹی میںجموں سے2قافلوںمیں روانہ کیا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

ایسے کیسز کو دوبارہ کھولیں جنہیں جان بوجھ کر دفن کیا گیا تھا :لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

Next Post
ڈاکٹر ہربخش کی جانب سے کھلاڑیوں میں کئی سپورٹس کٹ تقسیم

ڈاکٹر ہربخش کی جانب سے کھلاڑیوں میں کئی سپورٹس کٹ تقسیم

جموں و کشمیر کو رواں مالی سال کے دوران1547.87 کروڑ روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری حاصل : نتیانند رائے

جموںو کشمیر SSRB نے 2300 سرکاری عہدوں کے لیے منتخب امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دی۔

جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈکے ذریعے مختلف خالی اسامیوں کی بھرتی کاعمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail