سید اعجاز
ترال//اسسٹنٹ آفس پلوامہ کی جانب سے بدھوار کو ٹاون ہال ترال میںایک بیداری پروگرام منعقد کیا ہے جس میںعام لوگوں اور تاجر برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جبکہ تقریب میں اے ڈی سی ترال شبیر احمد رینہ نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ہے ۔جبکہ اسسٹنٹ لیبرکمشنرپلوامہ حفصہ قیوم بطور مہمان ذی وقار کے بطورپروگرام میں موجود رہی ۔ اس موقعے پر یہاں موجود ماہرین نے بہتر انداز میں مختلف لیبر قوانین،فائندے اور ضروری لوازمات،اور مختلف اسکیموں کے حوالے سے جانکاری دی ہے ۔منعقدہ جانکاری پروگرام میں بہتر انداز میں لوگوں کو سمجھایا گیا ہے جبکہ حاضرین کے سوالات کا بھر پور جواب دئے گئے ہیں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں نے ابھی تک لیبر محکمے میںاپنے آپ کو رجسٹر نہیں کیا ہے انہیں رجسٹر یشن کرنی چاہے ۔ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے بتایا کہ کچھ کاغذات کی درستی کے بعد کسی کو کوئی شکایت نہیں رہے گی انہوں نے بتایا کچھ لوگوں کی تاریخ پیدائش یا باقی کچھ مسئلے ہیں جن کو انہیں فوری طور پر صیح کرنا چاہے ۔ اسسٹنٹ لیبرکمشنرپلوامہ حفصہ قیوم نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ دکانوں کی رجسٹریشن صرف لون نکالنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہاں دکانداروں کے پاس بہت لوگ کام کرتے ہیں ان کی بہتری کے لئے ہوتا ہے ۔