جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

شکوک و شبہات کا ازالہ کیا جائے گا ، ملتوی شدہ امتحانات جلد ہی منعقد کئے جائیں گے

شفافیت ہماری اولین ترجیح,خالی اسامیوں کی بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائیں گی : لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

by Srinagar Mail
15/03/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر:۵۱، مارچ: جے کے این ایس : ممبئی نشین مبینہ طورپر بلیک لسٹ کمپنی APTECHکو مختلف اسامیوں کی بھرتی کیلئے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان منعقدکرنے کی ذمہ داری سونپے جانے کیخلاف متعلقہ اُمیدواروں کے حالیہ احتجاج کے نتیجے میں جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈ کی جانب سے مختلف اسامیوں کیلئے 16مارچ2023سے5اپریل2023تک منعقد ہونے والے کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کوملتوی کرنے کے ایک روزبعدجموں وکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کوکہاکہ اسامیوںکی بھرتی کے عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ ملتوی کئے گئے امتحانات جلد منعقد کئے جائیں گے۔جے کے این ایس کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کوجموںمیںصحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈ کے ذریعے مختلف اسامیوںکیلئے منعقدہونے والے کمپیوٹر پر مبنی امتحانات جو کل ملتوی ہوئے تھے، جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے مکمل طور پر مطمئن ہونے کے بعد منعقد کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ملتوی شدہ یہ امتحانات جلد ہی منعقد کئے جائیں گے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے واضح کیاکہ اسامیوںکی بھرتی کے عمل میں شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر کوئی شکوک و شبہات ہیں تو اس کا ازالہ کیا جائے گا۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر عمل میں لائی جائیں گی اور شفافیت ان کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں،منوج سنہا نے کہا کہ 47سرکاری ملازمین کو ملی ٹنسی سے تعلقات وروابط کی پاداش میںملازمتوں سے برخواست کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دن پہلے ملی ٹنٹوں کوسرکاری نوکریاں دینے کے بارے میں جو بیان دیا تھا وہ حقائق پر مبنی تھا کیونکہ بہت سے لوگوں کے خلاف پہلے ہی کارروائی کی جا چکی ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکرہے کہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما(آئی اے ایس )کی جانب سے 13مارچ2023کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر351-JK(GAD)آف2023بعنوان ’ کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کا انعقاد – مبصرین کی تقرری‘میں کہاگیاہے کہ جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈ کے ذریعے مختلف اسامیوں کی بھرتی کیلئے ہونے والے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کے انعقاد کی نگرانی کیلئے جموں وکشمیرمیں 31افسران کی بطور مبصرین کے تقرری عمل میں لائی گئی ہے ،جو جموں وکشمیر کے مختلف علاقوںمیں قائم کئے جانے والے مراکز میں کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کے انعقاد کی نگرانی کریں گے ۔31افسروںمیں سے10جموں ڈویژن میں بطور مبصرین کے خدمات انجام دیں گے جبکہ باقی 21نامزد سرکاری افسران مبصرین کی حیثیت سے کشمیر ڈویژن کے مراکز میں کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کے انعقاد کی نگرانی کریں گے ۔ مختلف اسامیوں کی بھرتی کیلئے ہونے والے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کے انعقاد کی نگرانی کیلئے نامزد افسران کیلئے جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈکی جانب سے14مارچ کوجموں اورسری نگرمیں صبح 11بجے واقفیت پروگرام کااہتمام کیاگیا۔اس پروگرام کے دوران بطور مبصرین کے نامزد سرکاری افسروں کواسبات کی جانکاری فراہم کی گئی کہ وہ جموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈ کے ذریعے مختلف اسامیوں کی بھرتی کیلئے ہونے والے کمپیوٹر پر مبنی تحریری امتحان کے انعقاد کی نگرانی کیسے انجام دیں گے ۔تاہم 14مارچ بروز منگل کی رات تقریباً10بجکر45منٹ پرجموں وکشمیر سروسزسلیکشن بورڈ کی جانب آفیشل ٹویٹر پر کئے گئے ایک ٹویٹ میں کہاگیاکہ 16مارچ 2023سے 5اپریل2023تک منعقد ہونے والے کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کواگلی اطلاع تک کیلئے ملتوی کیاگیا ہے

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیبر ڈیمارٹمنٹ پلوامہ کی جانب سے ترال میں جانکاری کیمپ منعقد

Next Post

سرحد وںکی حفاظت کسی بھی ملک کی داخلی سلامتی کےلئے انتہائی اہم:ایڈیشنل ڈی جی بی ایس ایف

Related Posts

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

منوج سنہا 100با اثر شخصیات کی فہرست میں شامل

وزیر اعظم مودی نے اپنے فیصلہ کن اقدامات سے یہ پیغام دیا کہ بھارت کمزور نہیں*

ملک میں لاگونئی تعلیمی پالیسی مہاتما گاندھی جیسے بصیرت آمیز رہنماﺅں کی تعلیمات پر مبنی

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

پچھلے سال جموں و کشمیر میں 14.64 فیصد کی اقتصادی ترقی، ٹیکس آمدنی میں 31 فیصد اضافہ:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

سرحد کے اس پار انفراسٹرکچر عسکریت پسندوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہیں ہوگا

دفاعی نظام کافی مضبوط ، علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی ملک کو ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیںہوگی

نوجوانوں کو ان کی جڑوں سے دوبارہ جوڑنے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ایل جی منوج سنہا

حد بندی کمیشن نے اپنا کام مکمل کر لیا ، تازہ ترین انتخابی فہرستیں شائع،جب بھی الیکشن کمیشن آف انڈیا فیصلہ کرے گا

وادی اور بانہال کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

وادی اور بانہال کے اوپری علاقوں میں تازہ برف باری

Next Post
سرحد وںکی حفاظت کسی بھی ملک کی داخلی سلامتی کےلئے انتہائی اہم:ایڈیشنل ڈی جی بی ایس ایف

سرحد وںکی حفاظت کسی بھی ملک کی داخلی سلامتی کےلئے انتہائی اہم:ایڈیشنل ڈی جی بی ایس ایف

71ویں B.N. ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کے

71ویں B.N. ملک میموریل آل انڈیا پولیس فٹ بال ٹورنامنٹ کے

پلوامہ پولیس نے ضلع پلوامہ کے غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلباءمیں 100 اسٹڈی کٹس تقسیم کیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail