سرینگر 16مارچ //بڈگام پولیس نے کھاگ مےں 04 سالہ بچے کو اغوا کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کےا ہے۔
تھانہ پولےس کھاگ کو اطلاع ملی کہ ایک خاتون جو کہ دلوش گا¶ں میں بھیک مانگ رہی تھی،نے ایک بچے کو اغوا کر لیا جس کی عمر تقریباً 04 سال ہے اور جس کا نام آہل احمد پنڈت ولد غلام محی الدین پنڈت ساکن دلوش کھاگ بتاےا جاتا ہے۔ خاتون نے اسے اپنے اسکارف کے نیچے چھپا لیا۔ کچھ خواتین کو شک ہوا اور انہوں نے پولیس اسٹیشن کھاگ کو اطلاع دی۔ دریں اثناءتھانہ کھاگ کی پولیس پارٹی لیڈی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور مغوی لڑکے کو اغوا کار خاتون کے قبضے سے برآمد کرکے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں ملزم خاتون کی شناخت چڑی دیوی زوجہ کھنا رام ساکنہ دھناسار، ہنومان گڑھ راجستھان کے طور پر ہوئی ہے۔تھانہ پولےس کھاگ بڈگام نے اس سلسلے مےں کیس زےر ایف آئی آر نمبر۔ 17/2023 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے تحقیقات شروع کی بچے کو قانونی لوازمات پوار کرنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔