سرینگر 16مارچ //سوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس اونتی پورہ نے اپنی عوامی رسائی اور نوجوانوں کی شمولیت کو جاری رکھتے ہوئے بٹاگنڈ ترال میں ایک اور 01 روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔اس ٹورنامنٹ میں پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے مختلف مقامات سے 08 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے ساتھ ساتھ رنر اپ ٹیم کو SDPO ترال شری مبشر رسول-JKPS نے ٹرافی، میڈلز، سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات کے علاوہ حصہ لینے والے کو سرٹیفکیٹس سے نوازاگیا۔ایس ڈی پی او ترال نے جیتنے والی / رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد دی اور اس بات کا اظہار کیا کہ پولیس علاقے میں کھیلوں اور دیگر نوجوانوں کی ترقی کی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور کھلاڑیوں کو صحیح سمت میں تبدیل کرنے / ڈھالنے کے لئے پرعزم ہے۔اس موقع پر سی او 180 بی این سی آر پی ایف، ایس ایچ او ترال اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔