سید اعجاز
اونتی پورہ//جموں و کشمیر محکمہ سوشل فارسٹری نے جمعہ کو اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے اشتراک سے شجرکاری کی ضرورت اور جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے مقصد سے ایک پروگرام کا انعقاد کیاجس میں یونیورسٹی کے طلباءو طالبات اور محکمہ کے ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔ پروگرام کی صدارت سوشل فارسٹری محکمہ کے ڈائریکٹر روشن جگی اور اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کی۔ منعقد تقریب میں طلباءکے علاوہ سوشل فارسٹری کے ملازمین اور یونیورسٹی عملے نے شرکت کی۔ اس موقعے پر مقررین نے موسمیاتی تبدیلیوں میں جنگلات کے کردار پر مفصل روشنی ڈالی، جبکہ یونیورسٹی اور باقی کئی حصوں میں شجرکاری کو بڑھاوا دینے پر بھی زور دیا گیا۔ پروگرام میں ریجنل ڈائریکٹر سوشل فارسٹری معرج الدین ملک، یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال، ڈین او¿ٹ ریچ پروفیسر للی وانٹ، ڈین آف سٹوڈنٹس ڈاکٹر آصفہ بابا، فائنانس آفیسر سمیر وزیر کے علاوہ ڈویڑنل فارسٹ آفیسر پلوامہ منظور احمد بھی موجود رہے۔ بعد میں ایک شجرکاری مہم بھی چلائی گئی، جس دوران یونیورسٹی کے ارد گرد پودے لگائے گئے۔ ڈائر ایکٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے دنوں میں مزیدپودے لگائیں جائیں گے ۔جبکہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی سال سے جاری ہے۔