سرینگر// جنوبی کشمیر کے بارسو اونتی پورہ میں سرینگر جموں شاہراہ پر بارسو کے مقام پر جموں سے سرینگر آرہی ایک تیز، رفتار بس ڈائی وارٹر کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ گاڑی جب یہاں ڈائی وارٹر کے ساتھ ٹکرا گئی تو اس کے فورا بعد مقامی لوگ، پولیس اور یہاں تعینات سی آرپی ایف بچاو کارروائیوں میں جٹ گئے ۔پولیس فوری طور سبھی زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی ہے جس، دوران ابتدائی طور 3 مسافر راسے میں جبکہ ایک بعد میں لقمہ اجل۔بن گیا اس طرح سے اس، واقعے میں 4 مسافر وں کی موت ہوئی جبکہ کئی زخمی ہوئے۔پلوامہ کے اونتی پورہ میں سڑک حادثہ، 4 غیر مقامی مسافر لقمہ اجل، کئی زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک گاڑی الٹ جانے سے کئی مسافر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے تین کی ہسپتال لے جانے کے دوران راستے میں ہی موت واقع ہوئی جبکہ ایک مسافر سب ضلع ہسپتال پامپور میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔متوفین کی شناخت نصیر الدین انصاری ولد اسلام انصاری ساکن مغربی چمپارن بہار، راج کرن داس ولد شیوا ساکن کٹھیار بہار، سلیم علی ولد محمد علا ولدین ساکن حکم نگر بہار اور قیصر عالم ساکن کٹھیار بہار کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔۔ادھر جموں و کشمیر کے ایل جی مبوج سنہا نے اس حادثے پر شدید غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی افراد کے مکمل علاج معالجے کی ہدایت دی ہے۔اس، دوران علاقے میں پولیس اور فوج کے علاوہ انتظآمیہ کے افسران نے جائے واقعہ کا دورہ کیا۔۔