سید اعجا ز
ترال // سوک ایکشن پروگرام کے تحت پولیس اونتی پورہ نے اپنی عوامی رسائی اور نوجوانوں کی شمولیت اور حوصلہ افزائی کو جاری رکھتے ہوئے آری پل ترال میں ایک اور روڈ ریس کا انعقاد کیا جس میں سب ڈویژن ترال کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادنے حصہ لیا۔ مذکورہ تقریب کو ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ دوڑ کا آغاز ہندورہ سے اری پل تک کیا گیا۔شرکاءسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلباءنوجوانوں کو کھیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرنا چاہیے۔اس دوران دوڑ میں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا ہے ۔اس تقریب میں فوج اور پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔اختتامی تقریب کے دوران CO 42RR، Dy.SP DAR، SDPO ترال نے ایونٹ کے فاتحین میں نقد انعامات، سرٹیفکیٹس/ ٹرافیاں اور تمام شرکاءمیں شرکت کرنے والوں مےں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔اس موقع پر تحصیلدار اری پل، بی ایم او اری پل، زیڈ ای او لورگام، ایس ایچ او ترال، انچارج پولیس چوکی اری پل اور دیگر پولیس افسران موجود تھے۔